سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے آندھرا پردیش میں قومی شاہراہ-716 پر تمل ناڈو/آندھرا پردیش کی سرحد سے پٹور (20.03 کلومیٹر) تک پھیلی موجودہ 2 - لین  والی سفری راستوں  کی توسیع کے لیے 1346.81 کروڑ روپے کی منظوری دی

Posted On: 12 MAR 2024 12:45PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا کہ آندھرا پردیش میں، تمل ناڈو/آندھرا پردیش کی حدودسے پتور تک (20.03 کلومیٹر) قومی شاہراہ 716 پر پھیلے ہوئے موجودہ 2 - لین (پیپڈ سولڈر) موٹر گاڑیوں کےسفری راستوں کی توسیع کے لیے 1346.81 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس پروجیکٹ میں موٹر گاڑیوں کےسفری راستوں سے متصل پختہ علاقوں (پیپڈ سولڈر) کے ساتھ 4 لین کنفیگریشن میں اپ گریڈ کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ این ایچ 71 پر مالاورم جنکشن سے رینی گنٹا جنکشن (17.40 کلومیٹر) تک موجودہ 4 لین والے سفری راستوں کو 6 لین والے سفری راستوں تک چوڑا کرنے کا کام پیکیج-2 کے تحت ایچ اے ایم موڈ کا استعمال کرتے ہوئے چتور اور تروپتی کے اضلاع میں کیا جائے گا۔

 

 

انہوں نے کہاکہ اس ترقی کا مقصد مخصوص حصے کو ایک مکمل رسائی کے کنٹرول والے کوریڈور میں تبدیل کرنا ہے، جو مقدس شہروں تروتھانی اور تروپتی کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

********

  ش ح۔ع ح۔رم

U-5990  



(Release ID: 2013693) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu