سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے کرناٹک میں بیلاری اوراننت پوراضلاع میں 13.087کلومیٹر طویل قومی شاہراہ 150اے کے لئے 626.01کروڑروپے کی منظوری دی ہے
प्रविष्टि तिथि:
12 MAR 2024 12:46PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیرجناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ کرناٹک میں بیلاری بائی پاس کو چارلین کابنانے کے لئے 626.01کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں ۔ اس پروجیکٹ میں بیلاری اوراننت پورضلعوں میں 13.087کلومیٹرطویل قومی شاہراہ 150اے کے بیلاری سے بائیراپور سیکشن کا احاطہ کیاگیاہے ۔
انھوں نے کہاکہ اس پہل قدمی کا مقصد بیلاری قصبے میں ٹریفک کی بھیڑبھاڑکو ختم کرنا ہے ، جس کے نتیجے میں روڈسیفٹی میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ ہاسپیٹ سے بیلاری کے وسیع ترپروجیکٹ کے حصے کے طورپر جنوبی سائڈ پر28کلومیٹرطویل ایک بائی پاس کی تعمیرکاکام پہلے سے ہی جاری ہے ۔
*********
(ش ح۔ع م۔ع آ)
U-5991
(रिलीज़ आईडी: 2013692)
आगंतुक पटल : 86