سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے  اڈیشہ کےسنبل پور ضلع میں قومی شاہراہ کے منصوبوں کے لیے  374.17 کروڑ روپے کی منظوری دی

Posted On: 12 MAR 2024 12:44PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر، جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا، ای پی سی موڈ کا استعمال کرتے ہوئے،اڈیشہ کےآئینتھا پلی جنکشن پر3.5 کلو میٹر طویل 6 لین کاپل اور اڈیشہ کے سنبل پور ضلع میں قومی  شاہراہ -53 (سابقہ این ایچ -6) پر  ایک دو لین آر او بی (ایل ایچ ایس) کی تعمیر کے لئے 374.17 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا، مجوزہ 6 لین والے فلائی اوور کا مقصد انتھا پلی چوک پر ٹریفک کی  بھیڑ کو کم کرنا ہے۔ مزید برآں، اس پروجیکٹ میں 2 لین والے آر اوبی کی تعمیر شامل ہے، جو پہلے این ایچ-53 پر تیلیبانی-سمبل پور 4-لین و الے پروجیکٹ سے الگ کردیا گیا تھا ۔

*************

 

 

ش ح ۔ف ا۔ف ر

U. No.5989

 


(Release ID: 2013691)
Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil , Telugu