بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کے وی آئی سی نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے مشینری اور ٹول کٹس تقسیم کرکے دیہی دستکاروں کو بااختیار بنایا
جموں و کشمیر کے دیہی کاریگروں کو بااختیار اور قابل بنانے کے لیے شہد کی مکھیوں کے بکسوں کے ساتھ 411 مشینری اور ٹول کٹس تقسیم کی گئیں
प्रविष्टि तिथि:
11 MAR 2024 8:37PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کی وزارت کے کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین جناب منوج کمار نے اتوار کو ایس کے آئی سی سی، سری نگر میں جموں و کشمیر ڈویژن کے دیہی دستکاروں کو کھادی گرام ادیوگ وکاس یوجنا کے تحت 411 مشینری اور ٹول کٹس فراہم کیں۔ اس موقع پر کے وی آئی سی کےرکن ، (شمالی زون) جناب ناگیندر رگھوونشی بھی موجود تھے ۔
تقسیم پروگرام کے دوران ہنی مشن اسکیم کے تحت ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جموں کےشہد کی مکھیاں پالنے والے 30 افراد میں 300 شہد کی مکھیوں کے بکسے تقسیم کیے گئے، کمہار امپاورمنٹ اسکیم کے تحت کشمیر کے 100 کمہاروں کو 100 الیکٹرک چاک، 100 کاریگروں کو10 ہائیڈرا پلپر پیپر میش مشینیں دی گئیں، اے بی ایف پی ا ٓئی اسکیم کے تحت 10 کاریگروں کو پھلوں اور سبزیوں کی مشینوں کا1 سیٹ دیا گیا اور پی ایم ٹی سی پمپور میں تربیت حاصل کرنے والے 200 تربیت یافتہ افراد کو ٹریننگ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔
جناب منوج کمار نے کہا، ’’مودی حکومت کی گارنٹی کے ساتھ، پچھلے 10 برسوں میں، کھادی اور دیہی صنعت کی مصنوعات کی رسائی مقامی سے عالمی سطح تک پہنچ گئی ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان کے دیہی ہنرمند دستکاروں کو جاری ’آتم نر بھر بھارت، وکست بھارت‘ اور ’ایک بھارت شریسٹھ بھارت ابھیان‘ سے جوڑنے کے لیے، کے وی آئی سی ٹول کٹس اور مشینری کے ساتھ بڑے پیمانے پر کاریگروں کو جدید تربیت فراہم کر رہا ہے۔ گرام ایوگ وکاس یوجنا کے تحت کے وی آئی سی نے اب تک 27,000 سے زیادہ کمہار بھائیوں اور بہنوں میں الیکٹرک چاک تقسیم کیے ہیں، جس سے 1 لاکھ سے زیادہ کمہاروں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 6000 سے زائد ٹول کٹس اور مشینری تقسیم کی جا چکی ہے، جبکہ ہنی مشن اسکیم کے تحت اب تک 2 لاکھ سے زائد شہد کی مکھیوں کے بکسے اور 20,000 مستحقین میں شہد مکھیوں کی کالونیز تقسیم کی جا چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھادی کاریگروں کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کرکے جموں اسٹیٹ آفس میں 110 کھادی اداروں کے ذریعے 10,000 سے زیادہ کھادی کاریگروں کو روزگار مل رہا ہے۔ کھادی کاریگروں میں 80 فیصد شراکت خواتین کی ہے۔ پرائم منسٹرز امپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے ذریعہ جموں و کشمیر میں گزشتہ پانچ برسوں میں 54,252 نئے یونٹس قائم کیے گئے ہیں، جن پرحکومت ہند کے ذریعہ 27 فیصد مارجن منی سبسڈی (گرانٹ کی رقم) کے ساتھ 1124.39 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔ اس کے ذریعے جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں 4,34,016 نئے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔
کاریگروں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب کمار نے کہا کہ پچھلے 10 برسوں میں ’نئے ہندوستان کی نئی کھادی‘ نے ’آتم نر بھر بھارت ابھیان‘ کو ایک نئی سمت دی ہے۔ اس کے نتیجے میں اس عرصے کے دوران کھادی مصنوعات کی فروخت میں چار گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ کھادی کی پیداوار اور فروخت میں اضافے سے دیہی ہندوستان کے کاریگر معاشی طور پر خوشحال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نر بھر بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کھادی اور دیہی صنعت کمیشن ہندوستان کے گاؤوں اور سرحدی علاقوں میں پہنچ رہا ہے اور دیہی صنعت کی مختلف سرگرمیوں جیسے شہد کی مکھیاں پالنا، مٹی کے برتن، چمڑے کا کام اور اگربتیاں بنانے وغیرہ کو فروغ دے رہا ہے ۔ یہ صنعت بہت سے دیہی کاٹیج صنعتوں جیسے ویسٹ ووڈ اور ٹرن ووڈ کرافٹ میں انتہائی غریب کارکنوں کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کر رہی ہے۔ متعلقہ صنعت سے متعلق مشینری اور ٹول کٹس تربیت یافتہ کارکنوں میں تقسیم کی جاتی ہیں۔ اسی طرح، 2018-19 سے 2022-23 تک، جموں و کشمیر نے شہد کی مکھی پالنے والے 895 ا فراد کو تقریباً 8950 شہد کی مکھیوں کے بکسےاور شہد کی مکھیوں کی کالونیزتقسیم کیں، 600 کمہاروں کو الیکٹرک چاک کے ساتھ ساتھ اگربتی کی پیداوار میں شامل 40 کارکنوں کو متعلقہ مشینری اور ٹول کٹس تقسیم کی ہیں۔
تقسیم پروگرام میں کھادی اداروں کے نمائندے، کھادی ورکرز اور کاریگر، گرام ادیوگ وکاس یوجنا کے استفادہ کنندگان، بینکوں کے نمائندے، کے وی آئی سی اور مرکز کے زیر انتظام جموں کے افسران اور ملازمین موجود تھے۔
*************
ش ح ۔ف ا۔ف ر
U. No.5976
(रिलीज़ आईडी: 2013649)
आगंतुक पटल : 129