نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

میرابائی چانوآئندہ اولمپکس سے قبل تربیت کے لیے پیرس جائیں گی

Posted On: 11 MAR 2024 6:26PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کی وزارت (ایم وائی اے ایس) کے مشن اولمپک سیل(ا یم او سی)نے اپنی 126ویں میٹنگ کے دوران ویٹ لفٹر میرابائی چانو کی آئندہ اولمپک کھیلوں سے پہلے تیاری کے لیے لاپرٹے-مِلان،پیرس میں تربیت کی تجویز کو کو منظوری دے دی ۔

ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی میرابائی چانو موسم کے مطابق ہونے اور میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے اپنے اولمپک ایونٹ سے تقریباً ایک ماہ قبل پیرس جائیں گی۔

پیرس کے تربیتی کیمپ کے دوران میرابائی کے ساتھ دو کوچ اور ایک فزیوتھراپسٹ ہوں گے۔ ان کے ہوائی ٹکٹ،ویزا لاگت،رہائش کے اخراجات،کھان پان، تربیتی لاگت،مقامی ٹرانسپورٹ کی لاگت،میڈیکل انشورنس،سونا اور دیگر اخراجات اولمپک پوڈیم اسکیم(ٹی او پی ایس) فنڈنگ کے تحت کور کیے جائیں گے۔

میراکے علاوہ ایم او سی نے 8مقابلوں میں حصہ لینے والے اور اپنے گھوڑوں کے لیے سازو سازمان خریدنے کے گھوڑ سوار کھلاڑی انوش اگروالا کی تجاویز کو بھی منظوری دے دی۔ ٹی او پی ایس ان کے اور ان کے کوچ کی رہائش کے اخراجات،داخلہ فیس،2 گھوڑوں کے چارے کے اخراجات، کوچ کی فیس اور گھوڑے کی دیکھ بھال کے اخراجات سمیت دیگراخراجات کا احاطہ کرے گا۔ایم او سی نے گرینڈ پرِکس ، آسٹریا میں حصہ لینے کے لیے مالی امداد کی غرض سے  جوڈوکا اسمیتا ڈے کی تجویز اور آئی ایس اے ایس ڈارٹ منڈ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے  مالی امداد کی غرض سے نشانے باز ارجن سنگھ چیمہ کی گزارش کی بھی منظوری دے دی ہے۔

اس دوران نو تقررشدہ ہندوستانی ٹینس کھلاڑی سمیت ناگل کی دو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے مالی امداد کی درخواست کے ساتھ ساتھ ان کے معاون عملے کے اخراجات کو بھی ایم او سی کے ذریعے منظوری دے دی گئی۔ ان کا ہوائی کرایہ، رہائشی اخراجات ، کوچنگ فیس اور فزیو/فٹنس کوچ/مینٹل ٹرینر کی فیسیں بھی ٹاپس فنڈنگ ​​کے تحت آئیں گی۔

میٹنگ کے دوران ایم اوسی کی طرف سے منظورکردہ دیگرتجاویز میں بیڈمنٹن کھلاڑیوں چراغ اور ساتوک کے لیے ویڈیو تجزیہ کار کی تقرری کے لیے مالی امداد، ویٹ لفٹر جیریمی لالرننگا کے فزیو تھراپسٹ کے معاہدے میں توسیع اورٹریک ایتھلیٹ اموج جیکب کے لیے سامان خریدنے کے لیے مالی امداد شامل ہیں۔

 

************

ش ح۔ج ق ۔ن ع

 (U: 5965)



(Release ID: 2013535) Visitor Counter : 59