امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معیارات سے متعلق بھارتی بیورو (بی آئی ایس) سے تمام شعبوں میں سرکاری لیبارٹریوں میں جانچ کی سہولیات کے لیے 340 کروڑ روپے سے زیادہ کی تجاویز کی جانچ پڑتال کی گئی


مرکز کا مقصد اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی و ترقیاتی اداروں میں لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن کے لیے بی آئی ایس اسکیم کے ذریعے حساس علاقوں میں ٹیسٹ کی سہولیات کے لیے لیبز کو ترقی دینا ہے

Posted On: 11 MAR 2024 5:22PM by PIB Delhi

 ملک میں معیاری بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے حکومت ہند نے معیارات سے متعلق بھارتی بیورو (بی آئی ایس)، نیشنل اسٹینڈرڈ باڈی آف انڈیا کے ساتھ ملکر ملک میں لیبارٹری نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن اور مضبوطی کے لیے 340 کروڑ روپے سے زیادہ کی تجاویز کے ساتھ ایک اسکیم شروع کی ہے۔ اس اقدام سے ٹیکسٹائل، فوڈ، لیگل میٹرولوجی اور پاور ٹرانسمیشن سمیت اہم شعبوں میں جانچ کی سہولیات کو بڑھا کر ہندوستان کے معیاری انفراسٹرکچر کو نمایاں فروغ دینے کا امکان ہے۔

ملک کے مجموعی معیاری انفراسٹرکچر میں ٹیسٹنگ سہولیات کی دستیابی اس بات کو یقینی بنا کر اہم کردار ادا کرتی ہے کہ مینوفیکچررز، ریگولیٹرز اور صارفین اپنی تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے اور ملک میں معیاری مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے قابل ہوں۔ حکومت نے مختلف شعبوں میں جانچ کی سہولیات اور لیبارٹری کے بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کی وزارت کے تحت صارفین کے امور کے محکمے نے اپنی اسکریننگ کمیٹی کے ذریعے 340 کروڑ روپے سے زیادہ کی تجاویز کی جانچ پڑتال کی ہے جو کہ ٹیکسٹائل، خوراک، لیگل میٹرولوجی اور بجلی کی ترسیل اور تقسیم کاری جیسے شعبوں میں سرکاری لیبارٹریوں میں جانچ کی سہولیات پیدا کرنے کے لیے بی آئی ایس کے ذریعے فراہم کی جائے گی، جو ان شعبوں میں ترقی کو آگے بڑھانے میں کلیدی محرک کا کام کرے گا۔

مرکز نے اب اس اسکیم کو اہم علاقوں میں جانچ کی سہولیات کے قیام/فروغ کے لیے دیگر لیبارٹریوں کی مدد کے لیے بھی بڑھا دیا ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے اداروں کی لیبارٹریوں اور نجی تنظیموں کی لیبارٹریوں کو تحقیقی و ترقیاتی (آر اینڈ ڈی) مقاصد کے لیے چلا رہے ہیں، منافع کی بنیاد پر نہیں۔ اس طرح کی لیبارٹریز اسکیم کی دفعات کے مطابق مدد کے لیے بھی درخواست دے سکتی ہیں جو بی آئی ایس  کی ویب سائٹ www.bis.gov.in پر لیبارٹریز ٹیب پر دستیاب ہے۔

اندرون ملک جانچ کی سہولیات رکھنے والے مینوفیکچررز بھی اپنی لیبارٹریوں کو بی آئی ایس ٹیسٹنگ ایکو سسٹم کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں تاکہ بی آئی ایس مطابقت کی تشخیص کی اسکیموں کے نمونوں کی جانچ کے مقصد سے ان کی لیبارٹری کو بی آئی ایس لیبارٹری ریکگنیشن اسکیم (بی آئی ایس  ایل آر ایس) کے تحت تسلیم کیا جا سکے۔ درخواست کو بی آئی ایس لیبارٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے https://lims.bis.gov.in/ پر لاگ ان اور پھر نیو لیب رجسٹر لنک پر جا کر آن لائن کرنا ہوگا۔ پورٹل میں رجسٹریشن کے مرحلہ وار عمل کے لیے تفصیلی یوزر مینول بھی شامل ہے۔

مذکورہ اسکیموں کے بارے میں کسی وضاحت/مدد کی ضرورت کی صورت میں، بی آئی ایس سے lrmd-bis@bis.gov.in یا بی آئی ایس سہولت نمبر 1800-11-1206 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

***********

ش ح۔م ع۔  ج

UNO-5962


(Release ID: 2013534) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu