سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے جھارکھنڈ کے کھنٹی میں دوہزار پانچ سو کروڑ


روپے  مالیت کے2 لین والے قومی شاہراہ کے  پروجیکٹوں کوجدید  بنانے کا  سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 11 MAR 2024 12:23PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا کہ جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ذریعے جھارکھنڈ کی ترقی کو تحریک دیتے ہوئے کل جھارکھنڈ کے کھنٹی میں منعقد ایک پروگرام میں 2500 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے دو قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا، سینئر لیڈر جناب کریا منڈا، جناب سدرشن بھگت، ممبر پارلیمنٹ اور دیگر معززین کی موجودگی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سنگ بنیاد رکھا۔

انہوں نے کہا کہ جن پروجیکٹوں کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ان میں ٹوپودانا تا کنڈیا برٹولی سیکشن (بشمول کھنٹی بائی پاس) کو 4 لین کی تعمیر اور بیرو سے کھنٹی سیکشن کو چوڑا  کیا جانا اور اپ گریڈ کیا جاناشامل ہے۔ بیرو تا کھنٹی سیکشن کی تعمیر سے ٹریفک میں سہولت  فراہم ہوگی اور آس پاس کے علاقوں کی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔ کھنٹی بائی پاس کی تعمیر سے مقامی مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی آسان ہو جائے گی جس سے علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی کوبھی  فروغ حاصل ہوگا۔

ان پروجیکٹوں  سے وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی جس سے آلودگی میں کمی آئے گی۔ جدید اور اعلیٰ معیار کی سڑکیں آسان اور محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنائیں گی۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

********

  ش ح۔ ۔رم

U-5948  



(Release ID: 2013365) Visitor Counter : 52