عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمالی ہندوستان کا پہلا سرکاری ہومیوپیتھک کالج کٹھوا، جموں وکشمیر میں قائم ہوگا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


یہ ادارہ طبی نگہداشت کے مودی حکومت کے ویژن کے مطابق ہومیوپیتھی ، آیوروید اور نیچروپیتھی سمیت آیوش طریقہ علاج کے امتزاج سے قائم کیا جارہا ہے

کٹھوا شمالی ہندوستان میں مناسب قیمتوں والی اور جدید ترین طبی سہولیات کا مرکز بن کر ابھر رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 10 MAR 2024 4:49PM by PIB Delhi

شمالی ہندوستان کا پہلا سرکاری ہومیوپیتھی کالج جموں وکشمیر میں ضلع کٹھوا کے جسروتا علاقے میں قائم کیا جائے گا جس پر 80 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور یہ مرکزی فنڈ سے قائم کیا جائے گا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج) ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے ، شکایات عامہ اور پنشن ایٹمی توانائی اور خلا کے مرکزی مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہ بات کٹھوا میں بتائی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جسروتا گاؤں میں کالج کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا جہاں چار دیواری بنانے کا کام جاری ہے۔

آیوش محکمے کے انجینئروں اور سینئر ماہرین نے وزیر موصوف کو کالج کے بارے میں مطلع کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اودھم پور۔ کٹھوا۔ ڈوڈہ لوک سبھا حلقے کے لئے ایجنڈا 2014 میں پارلیمنٹ رکن کی حیثیت سے منتخب ہونے کے فورا بعد ہی طے کرلیا گیا تھا اور مثالی ضابطہ عمل کے اٹھائے جانے کے فورا ً بعد شروع کردیا جائے گا۔

ڈاکٹر سنگھ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا جن کے سامنے ان کی درخواست رکھی گئی تھی اور کہا کہ کٹھوا کے عوام کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ شمالی ہندوستان کا پہلا سرکاری ہومیوپیتھک کالج ستر سے اسّی کروڑ روپے کی لاگت سے یہاں قائم کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ مجوزہ ڈھانچے میں ایک ہاسپٹل کمپلکس ، ایک کالج، ایک انتظامی بلاک اور مرد اور خواتین طلبا کے لئے ایک ایک ہاسٹل شامل ہوگا۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس سے نہ صرف یہ کہ شمالی ہندوستان میں ہومیوپیتھک ڈگری لینے کے خواہشمند افراد کو سہولت حاصل ہوگی بلکہ اس سے ضرورتمند لوگوں کو مناسب قیمتوں پر علاج بھی فراہم کیا جاسکے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کووڈ کے بعد کے تجربے نےیہ ثابت کردیا ہے کہ روایتی ہندوستانی طریقہ علاج انتہائی اہم ہے ۔ گزشتہ دس برسوں میں کٹھوا میں طبی بنیادی ڈھانچے کے قیام کےبارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ضلع میں اب ایک سرکاری میڈیکل کالج اور کینسر کے علاج کی سہولت ہے جو ٹاٹا میموریل ہاسپٹل ممبئی کے تعاون سے دی جارہی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس تناظر میں کٹھوا طبی سہولیات کے معاملے میں اور جدید ترین طبی سہولیات کی فراہمی میں شمالی ہندوستان کا مرکز بن کر ابھرے گا۔

بعد میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ انتہائی مضحکہ خیز بات ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں ضلع میں کوئی بھی ترقی نہ ہونے پر نکتہ چینی کرتے رہتے تھے۔ وہ خود گزشتہ دس برسوں میں لائے گئے منصوبوں سے مستفید ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک منفرد لوک سبھا حلقہ ہے جہاں گزشتہ چند برسوں میں مرکز کے فنڈ سے تین میڈیکل کالج قائم کئے گئے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ بعض نکتہ چین کہتے ہیں کہ کچھ نہیں ہوا ہے لیکن جب ان لوگوں کو دہلی جانا ہوتا ہے تو یہ وندے بھارت ٹرین پر سفر کرتے ہیں جو گزشتہ پانچ برس میں شروع کی گئی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کٹرا سے دہلی تک کے ایکسپریس روڈ کوریڈور کو چند مہینے کے اندر کھول دیا جائے گا اور قومی شاہراہ کی چھ لین والی سڑک کٹھوا سے دہلی کے فاصلے کو کم کرکرے ساڑھے چار گھنٹے کردے گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان کا پہلا پانچ سالہ وقفہ گزشتہ حکومت کی کوتاہیوں کی بھرپائی کرنے کا وقت تھا جس میں شاہ پور کا نڈی پروجیکٹ بھی شامل ہے جسے گزشتہ تیس برس تک روک کررکھا گیا اور اس کے نتیجے میں کٹھوا کے عوام کو پریشانیاں پیش آئیں۔ انھوں نے کہا کہ دوسرا پانچ سالہ مرحلہ نئی اداروں کے قیام کے لئے وقف تھا جس میں مرکزی حکومت کے فنڈ والے میڈیکل کالج، پہلا سیڈنگ پروسیسنگ پلانٹ، موجودہ ہومیو پیتھک کالج وغیرہ شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں میں وہ ان فائدوں کو مستحکم کریں گے اور اس خطے کو شمالی ہندو میں تعلیم سیاحت اور آمدنی کے اعتبار سے سب سے ترقی یافتہ خطہ بنانے کے لئے وقف کریں گے۔

اس سے قبل ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زیر تعمیر کالج کے مقام پر جسروتا برداری کے ایک اجتماعی میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ افسران اور ڈی ڈی سی، وائس چیئرمین جناب رگھونند سنگھ دیگر ڈی ڈی سی ممبر، پی آر آئی اور دیگر موجود تھے۔

*******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:5931


(Release ID: 2013299) Visitor Counter : 82