اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اروناچل پردیش، سکم اور لداخ میں پی ایم جے وی کے کے زیراہتمام بدھ مت ترقیاتی منصوبے کے تحت منظور شدہ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا


ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے 225 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے 38 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا

دہلی یونیورسٹی کے سنٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز ان بدھسٹ اسٹڈیز کو مضبوط بنانے کے لیے 30 کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان

Posted On: 10 MAR 2024 1:30PM by PIB Delhi

اقلیتی امور اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اروناچل پردیش، سکم کی ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقہ لداخ میں پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم کے زیراہتمام بدھ مت ترقیاتی منصوبے کے تحت منظور شدہ 225 کروڑ روپے کی کل تخمینہ لاگت کے 38 منصوبوں کا ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے سنگ بنیاد رکھا۔

موجودہ حکومت کے ’وراثت کے ساتھ ترقی‘ اور ’وراثت کا احترام‘ کے تصور کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس موقع پر اقلیتی امور کی وزیر نے تعلیمی تعاون، تحقیق کو فروغ دینے، زبان کے تحفظ، نقلوں کے تراجم اور بدھ آبادی کی مہارت کو بڑھانے کے لیے دہلی یونیورسٹی کے ’سنٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز ان بدھسٹ اسٹڈیز‘ کو مضبوط کرنے کے لیے 30 کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

’وکست بھارت‘ کے مقصد کے موافق محترمہ وزیر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف بدھسٹ اسٹڈیز (سی آئی بی ایس)، دہلی یونیورسٹی کے سنٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز ان بدھسٹ اسٹڈیز اور دیگر ممتاز اداروں کو ایک سرکٹ میں مربوط ترقی کے لیے تعاون کرنا چاہیے تاکہ جدید تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بدھ مذہب کے ثقافتی ورثے اور علم کا تحفظ کیا جا سکے۔

آج نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پروگرام کے علاوہ، یہ تقریب متعلقہ ریاستوں اور یو ٹی میں بھی جناب پریم سنگ تمانگ، وزیر اعلی، سکم حکومت، جناب کرن رجیجو، ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر، جناب جان برلا، اقلیتی امور کے وزیر مملکت، حکومت ہند، متعلقہ ریاستوں کے مختلف وزرا، اراکین پارلیمنٹ، اراکین قانون ساز اسمبلی اور دیگر معززین کی موجودگی میں رسمی طور پر منعقد کی گئی۔

ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اروناچل پردیش، سکم کی ریاستوں اورمرکز زیر انتظام علاقہ لداخ کے دور دراز سرحدی علاقوں میں بنیادی طور پر بدھ برادریوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ ”پوری حکومت“ کے نقطہ نظر کے ساتھ اقلیتوں کی ترقی کے لیے حکومت ہند کے عزم کی جانب ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے ان علاقوں میں بدھ مت کی نوجوان آبادی کے لیے جدید تعلیم کی اضافی فراہمی اور پیشہ ورانہ اور ہنر مندی کی ترقی کے کورسز کے ساتھ روایتی مذہبی تعلیم کو سیکولر بنانے کے بنیادی مقصد کے ساتھ، اقلیتی امور کی وزارت نے ایک پروگرام یعنی بدھسٹ ڈیولپمنٹ پلان (بی ڈی پی) کو متعارف کیا ہے۔

یہ پروگرام وزارت کی مختلف جاری اسکیموں جیسے پی ایم جے وی کے، پی ایم وکاس، اسکالرشپ کے ساتھ ساتھ این ایم ڈی ایف سی کے زیر انتظام پروگراموں اور دیگر وزارتوں میں متعلقہ اسکیموں کو یکجا کرتے ہوئے نافذ کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں بیداری مہمات کے انتظامات شامل ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس طرح کی اسکیمیں اور پروگرام مذکورہ پانچ ریاستوں میں بدھ برادریوں کی دسترس میں ہوں۔

**********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 5916



(Release ID: 2013182) Visitor Counter : 43