وزارت دفاع
وزیر اعظم مودی نے ورچووَل طریقے سے اروناچل پردیش میں ایٹانگر سے سیلا ٹنل کو قوم کے نام وقف کیا
یہ سرنگ توانگ کو بارہ ماسی کنکٹیویٹی فراہم کرے گی اور عوام کے لیے سفر میں آسانیاں پیدا کرے گی: وزیر اعظم
13000 فٹ پر بی آر او کے ذریعہ تعمیر کردہ یہ سرنگ دفاعی تیاری کے کاموں کو تقویت بہم پہنچائے گی اور سرحدی خطے کی سماجی – اقتصادی ترقی میں اضافہ کرے گی
Posted On:
09 MAR 2024 1:21PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 09 مارچ 2024 کو اروناچل پردیش کے ایٹانگر میں وکست بھارت وکست شمال مشرق پروگرام کے دوران ورچووَل طریقے سے سیلا ٹنل پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس ٹنل کو بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعہ 13000 فٹ کی بلندی پر ، آسام کے تیزپور کو اروناچل پر دیش کے مغربی کامنگ ضلع میں توانگ سے مربوط کرنے والے روڈ پر تعمیر کیا گیا ہے۔ 825 کروڑ روپئے کی مجموعی لاگت سے تعمیر کی گئی یہ سرنگ بالی پارا - چاری دوار - توانگ روڈ پر سیلا پاس کے پار توانگ کو بارہ ماسی رابطہ فراہم کرے گی، اور مسلح افواج کی تیاریوں کو تقویت بہم پہنچانے کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقے کی سماجی – اقتصادی ترقی میں اضافہ کرے گی۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے حکومت کی غیرمتزلزل عہدبندگی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلا ٹنل بارہ ماسی کنکٹیویٹی فراہم کرے گی اور توانگ کے عوام کے لیے سفر میں آسانیاں پیدا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں متعدد سرنگوں پر کام جاری ہے۔
وزیر اعظم نے اس سے قبل سرحدی مواضعات کو نظر انداز کیے جانے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا طرز عمل ملک کی ضرورتوں کے مطابق ہے نہ کہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے۔ انہوں نے دفاعی اہلکاروں سے وعدہ کیا کہ وہ اپنی آئندہ مدت کار میں انجینئرنگ کے اس کمال پر ان سے ملنے آئیں گے۔
اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب پیما کھانڈو اور ارضیاتی سائنس کے وزیر جناب کرن رجیجو افتتاحی تقریب کے دوران موجود معززین میں شامل تھے۔
سیلا ٹنل کو آسٹریا کے نئے سرنگ کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے اور اس میں اعلیٰ ترین معیار کی حفاظتی خصوصیات شامل ہیں۔ یہ پروجیکٹ نہ صرف خطے میں تیز رفتار اور مزید اثرانگیز ٹرانسپورٹ روٹ فراہم کرے گا بلکہ یہ ملک کے لیے تزویراتی طور پر اہمیت کا حامل بھی ہے۔
اس سرنگ کا سنگ بنیاد وزیر اعظم کے ذریعہ 09 فروری 2019 میں رکھا گیا تھا، تعمیراتی کام کا آغاز یکم اپریل 2019 کو ہوا تھا۔ یہ سرنگ دشوار گزار خطوں اور موسم کی خراب صورتحال کی چنوتیوں پر قابو پاتے ہوئے صرف پانچ برس میں مکمل کی گئی ہے۔ بی آر او سرحدی علاقوں کی ترقی میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے۔ گذشتہ تین برسوں میں، بی آر او نے 8,737 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ریکارڈ 330 بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5898
(Release ID: 2012985)
Visitor Counter : 88