کوئلے کی وزارت
کوئلے کے شعبے نے جنوری 2024 میں آٹھ بنیادی صنعتوں میں 10.2 فیصد کی بلند ترین ترقی درج کرائی
Posted On:
08 MAR 2024 12:22PM by PIB Delhi
کوئلے کے شعبے نے جنوری 2024 کے مہینے کے لیے آٹھ بنیادی صنعتوں میں سب سے زیادہ 10.2 فیصد (عارضی) ترقی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ کوئلے کی صنعت کا انڈیکس جنوری 24 کے دوران 218.9 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 198.6 پوائنٹس تھا اور اس کے مجموعی انڈیکس میں اپریل سے جنوری 2024-2023 کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
آئی سی آئی (بنیادی صنعتوں کا اشاریہ) آٹھ بنیادی صنعتوں سیمنٹ، کوئلہ، خام تیل، بجلی، کھاد، قدرتی گیس، ریفائنری مصنوعات، اور سٹیل کی مشترکہ اور انفرادی پیداواری کارکردگی کی پیمائش کرتا ہے۔
آٹھ بنیادی صنعتوں کے مشترکہ اشاریہ میں جنوری 2024 میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جس نے مجموعی صنعتی توسیع میں کوئلے کے شعبے کے خاطر خواہ شراکت کی نشاندہی کی۔ کوئلے کی صنعت نے مسلسل اپنے ہم منصبوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، پچھلے سات مہینوں میں مسلسل دوہرے ہندسے کی نمو اور پچھلے دو مالی سالوں میں آٹھ بنیادی صنعتوں کی مجموعی ترقی کے مقابلے میں کافی زیادہ ترقی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس قابل ذکر نمو کے پیچھے محرک قوت کو جنوری 2024 کے دوران کوئلے کی پیداوار میں نمایاں اضافے سے منسوب کیا جا سکتا ہے، جس کی پیداوار متاثر کن 99.73 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.20 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہے۔ پیداوار میں یہ اضافہ توانائی اور مینوفیکچرنگ صنعتوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے شعبے کی صلاحیت کو واضح کرتا ہے۔
کوئلے کے شعبے کی غیر معمولی توسیع، آٹھ بنیادی صنعتوں کی مجموعی ترقی کو آگے بڑھانے میں اس کے اہم کردار کے ساتھ، وزارت کوئلہ کی مسلسل کوششوں اور فعال اقدامات کا ثبوت ہے۔ یہ کوششیں ‘‘آتم نر بھر بھارت’’ کے وژن سے ہم آہنگ ہیں اور خود کفالت اور توانائی کی حفاظت کی سمت میں پیش رفت کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔
*************
( ش ح ۔س ب ۔ رض (
U. No: 5850
(Release ID: 2012633)
Visitor Counter : 76