وزارت دفاع
آئی این اے ایس 334 ‘سی ہاکس’ کو بحریہ میں شامل کرنے کی تقریب
آئی این اے ایس 334 ‘سی ہاکس’‘ پہلا ایم آر 60 اسکواڈرن’ آئی این ایس گروڈا، کوچی کے مقام پر چھ مارچ 24 کوبحریہ میں شامل کیا گیا
‘‘ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹروں کو ہمارے سمندری مرکزوں کی حفاظت اور بحر ہند کے علاقے میں محفوظ اور سلامتی کے ماحول کے لیے ہماری کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے متعین کیا جائے گا۔’’
‘‘ایم ایچ -60 آرس کی لچک، رسائی اور استعداد ہمارے مشن پر مبنی تعیناتیوں کی تکمیل کرے گی، اور اس کے نتیجے میں، ہماری جنگی تیاری’’ مستحکم بنے گی
Posted On:
07 MAR 2024 5:00PM by PIB Delhi
آئی این اے ایس -334 ‘سی ہاکس’، ہندوستانی بحریہ کا پہلا ایم ایچ -60 آر اسکواڈرن ہے،جسےچیف آف نیول اسٹاف (سی این ایس) ایڈمرل ایم آر ہری کمار، کی موجودگی میں 06 مارچ 2024 کو آئی این ایس گروڈا ، سدرن نیول کمانڈ، کوچی میں بحریہ میں شامل کیا گیا ۔ اس سنگ میل کے تحت ان ورسٹائل اور قابل ہیلی کاپٹروں کی پہلی ایم ایچ -60 آر نیول ایئر اسکواڈرن میں کیپٹن ایم ابھیشیک رام کی قیادت میں باضابطہ بحریہ میں شامل کیا گیا۔
سی این ایس کو پنڈال پہنچنے پر 50 جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس بحری جہاز کو پانی میں اتارنے کی تقریب کا آغاز دعائیہ تقریب سے ہوا۔ جس کے بعد کمانڈنگ آفیسر نے سکواڈرن کو بحریہ میں شامل کرنے سے متعلق وارنٹ کو پڑھ کر سنایا۔ اس کے بعد سی این ایس کے ذریعہ بحریہ میں شامل کرنے سے متعلق تختی کی نقاب کشائی وی ایڈمرل وی سرینواس، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف سدرن نیول کمانڈ کی موجودگی میں کی گئی۔ اس تاریخی دن کے موقع پر سی ہاکس کی تشکیل اور روایتی واٹر کینن کی سلامی کے ذریعے تقریب کا شاندار فلائی پاسٹ کیا گیا۔ تقریب میں ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف ویسٹرن نیول کمانڈ وائس ایڈ مرل سنجے جے سنگھ، ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈ مرل ترون سوبتی، ، ڈائریکٹر جنرل نیول آپریشنز، اور دیگر فلیگ آفیسرز وائس ایڈ مرل اے این پرمود اوردیگر سینئرز افسران نےبھی شرکت کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، چیف آف دی نیول اسٹاف نے ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر کو دنیا کے طاقتور ملٹی رول ہیلی کاپٹرز میں سے ایک قرار دیا جو ملک کی بحری صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا اور قومی مفادات کا تحفظ کرے گا۔ "جہاں تک ہندوستانی بحریہ کا تعلق ہے، ہماری قوم کے ساتھ وابستگی غیر متزلزل ہے جو کہ میری ٹائم ڈومین یعنی بحری شعبے میں قومی مفادات کے تحفظ، حفاظت اور فروغ سے متعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہیلی کاپٹرزجو جدید سینسرز اور کثیر مشن کی صلاحیتوں سے لیس ہیں۔ایم ایچ 60 آر ہماری سمندری نگرانی اور آبدوز شکن جنگی صلاحیتوں کو مستحکم بنائیں گے۔ انہوں نےآئی این اے ایس 334 کوبحریہ میں شامل کرنے کے لیے ‘سی ہاکس’ کے افسروں اور ملاحوں کی تعریف کی، اور اسکواڈرن کی جانب سے بحری بیڑے کے ساتھ مکمل طور پر مربوط ہونے میں کی گئی تیز رفتار پیش رفت کو اجاگر کیا۔ انہوں نےآ ئی این اے ایس 334 کے عملے پر زور دیا کہ وہ بہترین کارکردگی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے اور انہیں محفوظ رکھنےاور مستحکم بنانے کے لئے ہمیشہ تیار رہیں۔
********
ش ح۔ع م۔رم
U-5846
(Release ID: 2012629)
Visitor Counter : 68