صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

عالمی یوم خواتین کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کا پیغام

Posted On: 07 MAR 2024 6:44PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے عالمی یوم خواتین، جو ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے، کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے:-

’’عالمی یوم خواتین کے موقع پر، میں اپنے تمام ہم وطنوں خصوصاً خواتین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

یہ دن خواتین کی کامیابیوں اور صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کے بارے میں شعور کو اجاگر کرنے میں ان کی کوششوں کو تسلیم کرنے کے لیے وقف ہے۔ یہ خواتین کو یکساں مواقع فراہم کرنے اور انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دینے کا بھی ایک اہم موقع ہے۔ آج بھی خواتین کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن سے ہمیں نمٹنے کی ضرورت ہے۔

خواتین سائنس و ٹیکنالوجی سے لے کر طب، خلاء، مسلح افواج اور کھیلوں تک، مختلف شعبوں میں نئے معیارات قائم کر رہی ہیں۔ اس سال کی یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران خواتین کی طاقت اور قیادت کے شاندار مظاہرہ میں اس کی ایک جھلک دیکھی جا سکتی تھی۔

میں یوم خواتین کی تقریبات کی کامیابی کے لیے دعا گو  ہوں اور تمام خواتین کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔

صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کل کریں

*****

ش ح – ق ت

U: 5814


(Release ID: 2012371)