کوئلے کی وزارت
نو سو ملین ٹن کو عبور کرتے ہوئے، کوئلے کی پیداوار ایک بے مثال سنگ میل تک پہنچ گئی
Posted On:
07 MAR 2024 6:32PM by PIB Delhi
ہندوستان میں کوئلے کی پیداوار ایک بے مثال سنگ میل تک پہنچ گئی ہے، جو 6 مارچ 2024 تک 900 ملین ٹن (ایم ٹی) کو عبور کر گئی ہے، جس نے 31 مارچ 2024 تک 1 بلین ٹن (بی ٹی) کے نمایاں ہدف تک پہنچنے کا مرحلہ طے کر لیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ رواں مالی سال یعنی 2023-24 کے دوران، ہندوستان نے ستائیس دن پہلے پچھلے سال کی کوئلے کی 893.19 ملین ٹن کی پیداوار کو پیچھے چھوڑ کر ایک قابل ذکر کارنامہ انجام دیا ہے۔
اس کے علاوہ، کوئلہ کمپنیوں کے پاس تقریباً 85 ملین ٹن کا وافر مقدار میں کوئلے کا ذخیرہ موجود ہے، جبکہ گھریلو کوئلے پر مبنی تھرمل پاور پلانٹس نے 5 مارچ 2024 تک 43.28 ملین ٹن کے کوئلے کے ذخیرے کو برقرار رکھا ہے، جس سے ملک بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ کوئلے کا کافی ذخیرہ اور ریکارڈ توڑنے والی کوئلے کی پیداوار بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں سہولت فراہم کرتی ہے، خاص طور پر زیادہ استعمال کے ادوار کے دوران، اس طرح توانائی کے شعبے میں استحکام کو فروغ ملتا ہے اور اقتصادی ترقی میں معاونت ہوتی ہے۔
کوئلے کی پیداوار میں 900 ملین ٹن سے تجاوز کرنے کا ہندوستان کا حصول نہ صرف ہندوستان کی توانائی کی حفاظت کو تقویت دیتا ہے بلکہ کوئلے کی درآمدات پر انحصار کو بھی کم کرتا ہے، اس طرح غیر ملکی کرنسی کی خاطر خواہ بچت ہوتی ہے۔
”آتم نربھر بھارت“ کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی اور خود انحصاری کی طرف اپنے سفر کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت کوئلہ کی طرف سے انتھک کوششیں اور منصوبہ بند اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
*********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 5805
(Release ID: 2012336)
Visitor Counter : 75