امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

صارفین کے  تحفظ کی مرکز ی اتھارٹی نے اشتہارات کی ممانعت، پروموشن اور غیر قانونی سرگرمیوں کی توثیق سے متعلق ایڈوائزری جاری کی


سٹے بازی اور جوا سختی سے ممنوع ہے

سٹے اور جوئے کو گیمنگ کے طور پر پیش کرنے کے خلاف  سخت کارروائی

 سی سی پی اےنے مشہور اور اثر  انداز ہونے والے افراد کو خبردار کیا ہے کہ آن لائن جوئے اور سٹے کا پرموشن غیر قانونی سرگرمی کے  برابر سمجھا جائے گا

Posted On: 06 MAR 2024 2:41PM by PIB Delhi

سٹے بازی اور جوئے جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے والے اشتہارات کے بڑھتے ہوئے واقعات پر کارروائی کرتے ہوئے، صارفین کے تحفظ کی مرکز ی اتھارٹی(سی سی پی اے) نے ایک جامع ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں صارفین کے تحفظ کے قانون 2019 کے مطابق، مختلف قوانین کے تحت ممنوعہ غیر قانونی سرگرمیوں کی تشہیر، پروموشن اور توثیق کی ممانعت پر زور دیا ہے۔

پبلک گیمبلنگ ایکٹ، 1867 کے تحت سٹہ لگانے اور جوا کھیلنا سختی سے ممنوع ہے، اور ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں اسے غیر قانونی سمجھا جاتا ہے۔ اس کے باوجود، آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز اور ایپس براہ راست سٹہ بازی اور جوئے کی تشہیر کے ساتھ ساتھ گیمنگ کی آڑ میں بھی جاری ہیں۔ اس طرح کی سرگرمیوں کی توثیق خاص طور پر نوجوانوں پر کافی مالی اور سماجی و اقتصادی اثرات مرتب کرتی ہے۔

ایڈوائزری میں میڈیا پلیٹ فارمز کو مختلف ایڈوائزری جاری کرنے میں وزارت اطلاعات و نشریات کی کوششوں کی نشاندہی کی گئی ہے ہے، انہیں سٹے بازی اور جوئے کے پلیٹ فارم کی تشہیر سے خبردار کیا گیا  ہے۔ آن لائن اشتہاری ثالثوں کو  بھی ہندوستانی صارفین کو اس طرح کے اشتہارات کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے خلاف بھی خبردار کیا گیا ہے۔

ایڈوائزری میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ گمراہ کن اشتہارات کی روک تھام کے رہنما خطوط اور گمراہ کن اشتہارات کی توثیق، 2022، کسی بھی مروجہ قانون کے تحت ممنوع مصنوعات یا خدمات کے اشتہارات کو واضح طور پر غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

یہ اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ رہنما خطوط تمام اشتہارات پرنافذ ہوتے ہیں،اس سے  قطع نظر کے اس کے  استعمال لئے  کون سا طریقہ کار استعمال کیا گیا ہے اور مشہور اور بااثر شخصیات کو متنبہ کیا گیا ہے کہ آن لائن جوئے اور سٹے بازی کی تشہیر یا تشہیر میں کسی بھی طرح کی شمولیت، اس کی غیر قانونی حیثیت کے پیش نظر، ایک غیر قانونی سرگرمی کے طور پر سمجھی جائے گی۔

اس ایڈوائزری کے ذریعے، سی سی پی اے  نے خبردار کیا  ہے کہ سٹہ لگانے  یا جوئے سمیت  کسی بھی اشتہار یا سرگرمیوں کی توثیق جو بصورت دیگر قانون کی طرف سے ممنوع ہیں،سخت جانچ پڑتال کے تابع ہو ں گی۔ اگر رہنما خطوط کی کوئی خلاف ورزی پائی جاتی ہے تو، صارفین کے تحفظ ایکٹ، 2019 کے مطابق،مینوفیکچررز، ایڈورٹائزرز، پبلشرز، ثالث، سوشل میڈیا پلیٹ فارم، تائید کنندگان، اور دیگر متعلقہ فریقین سمیت اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

صارفین کی تحفظ کی مرکزی اتھارٹی تمام فریقوں پر زور دیتی ہے کہ وہ ان رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں اور ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے یا ان کی توثیق کرنے سے گریز کریں جو ہندوستانی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں۔

ایڈوائزری کے لئے یہاں کلک کریں۔

https://consumeraffairs.nic.in/sites/default/files/file-uploads/latestnews/CCPA-1-1-2024-CCPA.pdf

****

ش ح۔ و ۔ ج

Uno-5740



(Release ID: 2011925) Visitor Counter : 73