کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اے پی ای ڈی اے،نئی منڈیوں میں زرعی برآمدات کی سہولت فراہم کررہا ہے؛ تازہ پھلوں، سبزیوں اور شری انّ پر توجہ مرکوز
عراق، ویتنام، سعودی عرب کو برآمدات میں صحت مند اضافہ درج
Posted On:
06 MAR 2024 1:17PM by PIB Delhi
زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی برآمدات کی ترقیاتی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے)، ہندوستان سے زرعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ اے پی ای ڈی اے کی مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی میں ترجیحی مصنوعات، جیسے کہ تازہ پھل، سبزیاں، ڈبہ بند خوراک اور جانوروں کی مصنوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، برآمدی باسکٹ کو وسعت دینے کے تئیں ایک مثالی تبدیلی شامل ہے، تاکہ چند مصنوعات پر انحصار کو کم کیا جا سکے اور اقداری سلسلے کو آگے بڑھایا جا سکے۔ یورپ، لاطینی امریکہ اور ایشیاءجیسی کلیدی منڈیوں میں توسیع پر توجہ دینے کے ساتھ، اے پی ای ڈی اے کا مقصد، عالمی سپر مارکیٹوں کے ساتھ چھوٹی شراکتیں قائم کرنا ہے ،تاکہ بین الاقوامی میدان میں اپنی مصنوعات کی نمائش کی جا سکے۔ مزید یہ کہ تنظیم،تحقیقی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے سمندری پروٹوکول قائم کرکے ،لاجسٹک اخراجات کو کم کرنے پر کام کر رہی ہے۔ یہ جامع اقدامات مسابقت میں اضافہ کرکے اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھا کر ہندوستان کی زرعی برآمدات میں اضافہ کرنے کے لیے،اے پی ای ڈی اے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
مزید برآں، شری انّ – جوار باجرہ کو فروغ دینے کے لیے، اے پی ای ڈی اے کی مشترکہ کوششیں، صحت مند اور متنوع خوراک کی زمین کی تزئین کی کاشت کے لیے، حکومت کے وژن کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں۔ پچھلے سال کے دوران، جوار کے بین الاقوامی سال- 2023 کے دوران خاص توجہ کے ساتھ، اے پی ای ڈی اے نے شری انّ برانڈ کے تحت، اضافی اقداری مصنوعات کی ایک وسیع صف کی ترقی اور انضمام کے لیے تندہی سے کام کیا ہے۔
اس جامع اقدام کی وجہ سے پاستا، نوڈلز، ناشتے کے سیریلز، آئس کریم، بسکٹ، انرجی بارز، اور اسنیکس سمیت مختلف اضافی اقداری مصنوعات کی تخلیق اور مرکزی دھارے میں آنے کا باعث بنی ہے۔ شری انّ مصنوعات کے سلسلے کو متنوع بنا کر، اے پی ای ڈی اے نے نہ صرف جدت طرازی کی ہے، بلکہ ان مصنوعات کو برآمداتی اضافی اقداری سلسلے سے بھی جوڑ دیا ہے۔ ان کوششوں کے ذریعے اے پی ای ڈی اے، شری انّ جوار باجرہ کے پروفائل کو بلند کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس طرح صحت مند غذائی انتخاب کو فروغ دینے اور ہندوستان کے زرعی برآمدی پورٹ فولیو کی توسیع میں سہولت فراہم کرنے کے حکومتی ایجنڈے میں اپنی حصہ رسدی کر رہا ہے۔
اپریل سے نومبر 2023 کے دوران، اے پی ای ڈی اے نے عراق، ویت نام، سعودی عرب اور برطانیہ جیسی بڑی منڈیوں کو برآمدات میں سہولت فراہم کی، جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں بالترتیب 110فیصد ، 46فیصد ، 18فیصد ، اور 47فیصد کا اضافہ کا خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ یہ قابل ذکر توسیع، کلیدی منڈیوں میں ہندوستانی زرعی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب کو واضح کرتی ہے۔
شمولیت کو فروغ دینے کے اپنے مقصد کے ایک حصے کے طور پر، اے پی ای ڈی اے، اسٹارٹ اپس، خواتین کاروباریوں، اور فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز/ ایف پی سیز) کو عالمی تقریبات میں ان کی شرکت کے لئے قابل بنا کر مدد فراہم کر رہا ہے۔
برآمد کنندگان کے تاثرات کے جواب میں، اے پی ای ڈی اے، ترکی، جنوبی کوریا، کینیا، جنوبی افریقہ اور جاپان جیسی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں نئے میلوں میں شرکت کے آغاز کی قیادت کر رہا ہے۔ اس فعال نقطہ نظر کا مقصد، زیادہ سے زیادہ مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانا اور ہندوستانی برآمد کنندگان کے لیے پائیدار ترقی کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-5737
(Release ID: 2011904)
Visitor Counter : 93