نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر  جمہوریہ 8 مارچ  ، 2024 ء کو   بنگلورو  ،   ترواننت   پورم  اور کوئمبٹور  کا دورہ کریں گے


نائب صدر جمہوریہ  بنگلورو، کرناٹک میں  اسرو  سیٹلائٹ انٹیگریشن اینڈ ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ ( آئی ایس آئی ٹی ای )  کا دورہ کریں گے

نائب صدر جمہوریہ    کیرالہ کے ترو اننت پورم میں راجنکا پرسکار سے نوازیں گے

نائب صدر  جمہوریہ تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں ایشا یوگا سینٹر کا دورہ کریں گے

Posted On: 06 MAR 2024 12:31PM by PIB Delhi

نائب صدر  جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ  8 مارچ  ، 2024 ء کو بنگلورو (کرناٹک)، ترواننت پورم (کیرالہ) اور کوئمبٹور (تمل ناڈو) کا دورہ کریں گے۔

اپنے ایک روزہ دورے کے دوران، نائب صدر جمہوریہ  اسرو  سیٹلائٹ انٹیگریشن اینڈ ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ  ( آئی ایس آئی ٹی ای ) ، بنگلور کا دورہ کریں گے اور  بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم  ( اسرو )  کی سائنسی برادری سے بات چیت کریں گے۔

 جناب دھنکھڑ  کیرالہ کے ترواننت پورم میں راجنکا پرسکار    پیش کئے جانے کی تقریب میں مہمان خصوصی  کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ مہاشیو راتری کی تقریبات  میں شرکت  کے لیے تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں ایشا یوگا سنٹر کا بھی دورہ کریں گے ۔

************

 (ش ح –ف ا   - ع ا )

U. No. 5731



(Release ID: 2011846) Visitor Counter : 45