سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے مغربی بنگال میں نادیہ، مرشد آباد اور شمالی 24 پرگنہ اضلاع میں نیشنل ہائی وے -34 پروجیکٹوں کی توسیع کے لیے 553.12 کروڑ روپے کی منظوری دی
Posted On:
06 MAR 2024 12:09PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا کہ مغربی بنگال میں، نیشنل ہائی وے- 34پر جو، نادیہ، مرشد آباد، اور شمالی 24 پرگنہ اضلاع میں پھیلا ہوا ہے، کرشن نگر-بہرام پور اور باراسات-بارجاگولی حصوں کی ترقی اور انہیں 4 لین والا بنانے کے لئےاین ایچ (او) منصوبے کے تحت 553.12 کروڑ کی فنڈنگ کی منظوری دی گئی ہے۔اس پروجیکٹ کی مجموعی لمبائی 28.23 کلومیٹر ہے۔
انہوں نے کہا، سڑک کے ان حصوں کو بڑھانے کا مقصد موجودہ 2-لین ہائی وے پر بھیڑ کو کم کرنا ہے، جس سے جنوبی بنگال سے شمالی بنگال تک مال برداری کی زیادہ موثر نقل و حرکت کو فروغ ملے گا۔
*************
( ش ح ۔ج ق ۔ رض (
U. No: 5730
(Release ID: 2011844)