محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای ایس آئی سی الور، راجستھان میں ذیلی علاقائی دفتر قائم کرے گا


آٹھ  ای ایس آئی  اسپتالوں کی تعمیر کے تخمینے کی منظوری

Posted On: 06 MAR 2024 9:00AM by PIB Delhi

ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی231ویں میٹنگ آج 5مارچ 2024 کو نئی دہلی میں لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ کی سکریٹری محترمہ سومیتا داؤرا کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے دوران، بیمہ شدہ کارکنوں اور ان کے خاندان کے افراد کو طبی دیکھ بھال اور نقد فوائد کی دستیابی کو بڑھانے کے مقصد سے درج ذیل اہم فیصلے لیے گئے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WWMH.jpg

ای ایس آئی سی ،الور میں ذیلی علاقائی دفتر قائم کرے گا۔

 

میٹنگ میں راجستھان کے الور میں سب ریجنل آفس قائم کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ الور میں ایک نئے ای ایس آئی سی  ذیلی علاقائی دفتر کے قیام سے تقریباً 12 لاکھ بیمہ شدہ کارکنان اور ای ایس آئی اسکیم کے مستفید ہونے والے الور، کھیرتھل-تیجارہ، کوٹھ پوتلی-بہرور، بھرت پور اور دیگ کے اضلاع میں رہنے والے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

7 ای ایس آئی اسپتالوں کی تعمیر کے تخمینے کی منظوری

میٹنگ کے دوران ہاروہلی، نرسا پورہ، بوماسندرا (کرناٹک)، میرٹھ، بریلی (اتر پردیش)، پیتھم پور (مدھیہ پردیش) اور ڈبوری (اوڈیشہ) میں 7 نئے ای ایس آئی اسپتالوں کی تعمیر کے لیے 1128.21کروڑ روپے کے تخمینے کی منظوری بھی میٹنگ کے دوران دی گئی۔ ان تخمینوں کی منظوری کے بعد ان اسپتالوں کی تعمیرکا کام  جلد شروع ہو جائے گا۔ یہ  اسپتال ای ایس آئی سی  کے موجودہ طبی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے میں 800 بستروں کا اضافہ کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002R3I3.jpg

ان اسپتالوں اور دفاتر کے قیام سے متعلق فیصلے وکست بھارت کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے لیے گئے تاکہ طبی اور نقد فوائد کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھایا جا سکے۔ پچھلے دس سالوں کے دوران ای ایس آئی اسکیم کے تحت آنے والے اضلاع اور بیمہ شدہ کارکنوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، ان کی تعداد بالترتیب 666 اور 3.43 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ ڈاکٹر راجندر کمار، ڈائریکٹر جنرل، ای ایس آئی سی، آجروں کے نمائندے، ملازمین کے نمائندے اور ایم او ایل اینڈای  اورای ایس آئی سی کے سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NRJJ.jpg

 

*****

ش ج۔ ج ق۔ ج ا

U-No. 5715

 


(Release ID: 2011793) Visitor Counter : 95