کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی کانوں کی نیلامی - ایک شفاف نیلامی کا عمل  جس میں نجی شعبے کی  زبردست شرکت  دیکھی گئی

Posted On: 05 MAR 2024 3:24PM by PIB Delhi

کوئلے کے شعبے میں شفافیت اور شمولیت کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم پیش رفت  کرتے ہوئے، کوئلہ کی وزارت نے کوئلہ بلاک کی نیلامی میں نجی شعبے کی شرکت کو وسیع کرنے کے مقصد سے اصلاحات شروع کی ہیں۔ یہ اقدامات کوئلے کے وسائل کی تقسیم میں کارکردگی، جوابدہی اور پائیداری کو بڑھانے کے لیے کئے گئے ہیں، جو حکومت کے آتم نربھر بھارت اور معاشی خود  کفیلی کے وژن سے مطابقت رکھتے ہیں۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے 2014 میں کوئلے کے 204 بلاکس کی منسوخی کے بعد سے، کوئلہ کی وزارت اقتصادی ترقی اور توانائی کے تحفظ  کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے، جس کے نتیجے میں کوئلے کے شعبے میں تبدیلی آمیز اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ کوئلے کی مانگ کو پورا کرنے اور منصفانہ اور شفاف عمل کے ذریعے ان کوئلے کے بلاکس کو دوبارہ مختص کرنے کے لیے، کول مائنز (خصوصی ضابطہ) ایکٹ، 2015 کو کوئلہ بلاکس کو نجی شعبے کو نیلام کرنے اور پی ایس یوز  کو مخصوص استعمال کرنے  والے پلانٹس کے لیے کوئلہ بلاکس الاٹ کرنے کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔

نیلامی کے نظام نے نہ صرف کوئلے کی صنعت کے اندر وسیع مواقع کو کھولا ہے بلکہ مختلف شعبوں میں پائیدار ترقی کو بھی فروغ دیا ہے۔ اس اہم پالیسی کے ذریعے، کمپنیوں کو کوئلے کے بلاک کی نیلامی میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لینے کے لئے بااختیار بنایا گیا ہے جس سے  مسابقت اور کارکردگی کو فروغ ملا ہے۔ ان اصلاحات کے امید افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں، کوئلے کے بلاک کی نیلامی میں حصہ لینے والے نجی شعبے کے اداروں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ  ہوا ہے اور  صحت مند مسابقت کو فروغ ملا ہے  اور کوئلے کے شعبے میں تازہ سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجیز  آئی ہیں جس سے  ویلیو چین کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

شفافیت کو یقینی بنانے اور کارٹیل کی تشکیل کو روکنے کے لیے، دو مرحلوں پر مشتمل نیلامی کا طریقہ کار اپنایا گیا۔ آخری  استعمال کے مخصوص نظام کے تحت، 24 کوئلے کی کانیں نجی شعبے کو نیلام کی گئیں اور 53 کوئلے کی کانیں  مخصوص آخری  استعمال  والے  پلانٹس رکھنے والے پی ایس یوز کو الاٹ کی گئیں۔ اس کے بعد، جون 2020 میں، حکومت نے بغیر آخری  استعمال کی پابندیوں کے کوئلے کی کانوں کی نیلامی شروع کی ہے جس سے  نیلامی کے طریقہ کار، ٹینڈر کی شرائط اور نیلامی کے عمل میں شفافیت اور لچک کو فروغ ملا ہے۔

کمرشیل  کوئلے کی نیلامیوں میں تاریخ میں پہلی بار نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کی شرکت دیکھی گئی، جس میں تکنیکی یا مالی اہلیت کا کوئی معیار نہیں تھا، جس کی وجہ سے موجودہ کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ان کمپنیوں کی وسیع پیمانے پر شرکت ہوئی جن کے پاس کان کنی کے شعبے میں کوئی پیشگی تجربہ نہیں تھا۔ نتیجے کے طور پر، کوئلے کی کان کنی کا کوئی پیشگی تجربہ نہ رکھنے والے متعدد پہلی بار بولی لگانے والے کامیاب بولی دہندگان کے طور پر سامنے آئے ہیں۔  اس کے علاوہ  کئی پبلک سیکٹر کمپنیوں نے بھی حصہ لیا ہے اور کوئلے کی کانوں کو محفوظ کیا ہے۔

کمرشیل  نیلامیوں کے تحت کل 91 کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی گئی ہے، جس سے 33,000 کروڑ روپے   سے زیادہ کی سالانہ آمدنی متوقع ہے  اور ان کے کام شروع کرنے پر  3 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع  ملیں گے۔ شفاف اور منصفانہ نیلامی کے عمل کو صنعت  کی جانب سے پذیرائی ملی ہے، اس کے آغاز سے اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

مالی سال 2015 سے مالی سال 2020 تک کیپٹیو نیلامی کے تحت  کل 24 کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی گئی تھی، جب کہ مالی سال 2020 سے لے کر آج تک، کل 91 کوئلے کی کانوں کو کامیابی کے ساتھ نیلام کیا جا چکا ہے، جس سے نیلامی کے عمل میں صنعت کا اعتماد ظاہر ہو تا ہے۔

نیلامی کے عمل میں شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے، کوئلہ کی وزارت نے نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو تحریک دی ہے، اقتصادی ترقی کو آگے بڑھایا ہے، توانائی کے تحفظ  کو مضبوط کیا ہے  اور کوئلے کی صنعت میں پائیدار ترقی کو فروغ دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  ا گ۔ ن ا۔

U-5688


(Release ID: 2011611) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada