زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب مودی نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کو ایک نئی جہت دی ہے – جناب منڈا


انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، آسام میں انتظامی اور تعلیمی عمارتوں، ہاسٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کا افتتاح کیا

آئی اے آرآئی  شمال مشرق کی مناسب زرعی ترقی میں ایک اہم فوکل پوائنٹ کے طور پر ابھرے گا  : وزیر زراعت جناب منڈا

Posted On: 04 MAR 2024 5:47PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج آئی اے آر آئی، دِرپائی چاپوری، گوگامکھ، آسام میں انتظامی-نیز-تعلیمی عمارت، مانس گیسٹ ہاؤس، سبنسیری گرلز ہاسٹل اور برہم پترا بوائز ہاسٹل کا ورچوئل طریقے پر افتتاح کیا۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری افتتاحی تقریب میں موجود تھے اور انہوں نے انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، آسام میں نمائشی اسٹال کا دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R0NW.jpg

زراعت اور کسانوں کی بہبود کےمرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی شمال مشرقی خطہ کی ترقی پر خصوصی زور دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے شمال مشرقی ریاستوں میں زراعت کی ترقی میں پائے جانے والے خلاء کو ختم کرنے اور انہیں مرکزی دھارے میں لانے کا کام کیا ہے اور وزیر اعظم نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کو ایک نئی جہت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 2047 تک ملک کو ترقی یافتہ قوم بنانے کے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے جس میں زراعت کا کردار بہت اہم ہے۔ جناب ارجن منڈا نے کہا کہ خوردنی تیل کی درآمدات کے بوجھ کو کم کرنے اور تلہنوں کے معاملے میں  خود انحصاری کے لیے 11 ہزار کروڑ روپے کا مشن چلایا جا رہا ہے۔ ہمیں یہ سوچ کر کام کرنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہم امپورٹ نہیں ایکسپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم ایک وژن کے ساتھ کام کرتے ہیں تو ہمیں کامیابی ضرور ملتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LYGL.jpg

جناب ارجن منڈا نے موسمیاتی اعتبارسے لچکدار فصلوں کی اقسام کی ترقی پر بھی زور دیا اور کہا کہ زراعت کی تعلیم کو معاش اور روزگار کے مواقع سے جوڑنا ہے۔ جناب منڈا نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کے مطالعہ پر بھی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک سال میں یہ ادارہ تحقیق کے لیے سب سے پسندیدہ انتخاب ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنالوجیز کو موسمیاتی اور  صنفی اعتبارسے  غیر جانبدار ہونا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KSU2.jpg

وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ شمال مشرقی خطے میں موجود قدرتی تنوع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے فطرت سے قریب تر ٹیکنالوجیز کی ترقی پر بھی زور دیا اور کہا کہ ایسا کرتے ہوئے ہمیں نامیاتی اور قدرتی کاشتکاری سے اسے جوڑنا چاہیے۔ انہوں نے دالوں اور تلہنوں سے متعلق تحقیق پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا تاکہ ملک کو دالوں کی برآمد پر زیادہ رقم خرچ کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی تحقیق کو انٹرپرینیورشپ سے جوڑنا ہوگا اور یہ سب تبھی ممکن ہے جب مختلف اداروں کے درمیان خیالات کاآزادانہ تبادلہ ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004U47H.jpg

حکومت آسام  کےتعلیم، پلین ٹرائب اور پسماندہ طبقات کی بہبود کے وزیر ڈاکٹر رنوج پیگو نے آئی اے آر آئی، آسام کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی اے آر آئی ، آسام کے ذریعہ کئے جانے والے تحقیقی کام پودوں، جانوروں اور مچھلیوں کے تنوع کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ پر غور کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0057CPD.jpg

لکھیم پور سے ممبر پارلیمنٹ، جناب پردان بروا نے کہا کہ ہمارا خواب تھا کہ آسام میں اس قد کا ایک انسٹی ٹیوٹ آئے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ادارہ پورے شمال مشرقی ہندوستان کے نوجوان ذہنوں کی امیدوں پر پورا اترے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006YV5F.jpg

سکریٹری،ڈی اے آر ای اور ڈی جی ،آئی سی اے آر ، نئی دہلی ڈاکٹر ہمانسو پاٹھک نے ورچوئل طریقے پر حاضرین سے خطاب کیا اور آئی اے آر آئی ، آسام کے مقاصد اور مینڈیٹ کی وضاحت کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ شمال مشرقی ہندوستان میں بہت زیادہ صلاحیتیں  موجودہیں جنہیں تحقیق اور ترقی کے ذریعے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئی سی اے آر اس بات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا کہ انسٹی ٹیوٹ تیزی سے ترقی کرتا رہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح آئی سی اے آر کی تاریخ میں ایک بہترین دن ہے۔ انہوں نے اس ادارے کی ترقی سے وابستہ افراد کو اس صورتحال پر مبارکباد دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0079WI6.jpg

ڈائریکٹر، آئی اے آر آئی ،  ڈاکٹر اے کے سنگھ نے آئی اے آر آئی ، آسام کی ورکرز کمیٹی کی طرف سے کی گئی تمام کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ڈی کے سنگھ، ڈاکٹر انل سروہی، ڈاکٹر منوج کھنہ، ڈاکٹر انوپم مشرا، بھارگو شرما، ڈاکٹر وائی ایل سنگھ، ڈاکٹر کے بی پن، جناب انکور بھرالی، ضلع کمشنر دھیماجی بھی موجود تھے۔

*******

  ش ح۔م م ۔رم

U-5675  


(Release ID: 2011501)
Read this release in: English , Hindi , Bengali-TR , Telugu