وزارت دفاع

نیول کمانڈرز کانفرنس 1/24 کا افتتاحی پروگرام

Posted On: 04 MAR 2024 10:53AM by PIB Delhi

 سال 2024 کی نیول کمانڈرز کانفرنس کا پہلا ایڈیشن 05 مارچ 24 سے شروع ہونے والا ہے۔ کانفرنس، اس بار، ہائبرڈ فارمیٹ میں منعقد کی جائے گی جہاں پہلے مرحلے کا پروگرام سمندر میں منعقد کیا جائے گا۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں عزت مآب رکشا منتری دونوں طیارہ بردار بحری جہازوں کا مشاہدہ کریں گے جو ہندوستانی بحریہ کی ‘ دونوں  جہازوں کی ایک ساتھ کارروائی’ کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔ کانفرنس، ایک انتہائی اہمیت کی حامل سالانہ تقریب، بحریہ کے کمانڈروں کے لیے بحری سلامتی سے متعلق تزویراتی، آپریشنل اور انتظامی امور پر غور و خوض کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔ اُبھرتی ہوئی جغرافیائی سیاسی حرکیات، علاقائی چیلنجوں اور خطے میں موجودہ غیر مستحکم بحری سلامتی کی صورتحال کے پس منظر میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس ہندوستانی بحریہ کے مستقبل کے لائحہ عمل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

  تین روزہ پروگرام کے دوران عزت مآب رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ بحریہ کے کمانڈروں سے خطاب کریں گے۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف، ہندوستانی فوج اور ہندوستانی فضائیہ کے سربراہان کے ساتھ، کانفرنس کے دوران بحریہ کے کمانڈروں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے تاکہ مشترکہ قومی سلامتی کے ماحول کی روشنی میں تینوں افواج کے ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ وہ ملک اور ہندوستان کے قومی مفادات کے دفاع میں تینوں افواج کے درمیان   ہم آہنگی اور جنگ کے لئے تیاری کو بڑھانے کے راستے تلاش کریں گے۔

  پچھلے چھ ماہ میں جاری اسرائیل-حماس تنازعہ کی وجہ سے آئی او آر میں جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ قوموں کی تزویراتی صف بندی کے نتیجے میں سمندری ڈومین میں زمین پر نقل وحرکت والی کارروائیوں میں بہت اضافہ  ہوا ہے۔ تجارتی جہاز رانی پر ڈرون اور میزائل حملوں کے ساتھ ساتھ بحری قزاقی کے واقعات میں پھر سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ نے اُبھرتے ہوئے خطرات کا مضبوطی اور عزم کے ساتھ جواب دیا ہے اورسب سے پہلے رد عمل ظاہر کرنے والے  کے طور پر اپنی صلاحیت اور خطے میں ایک ترجیحی سیکورٹی پارٹنر کے طور پر اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ہندوستانی بحریہ کا انتہائی اہمیت کا حامل پروگرام ، کمانڈرز کانفرنس تیزی سے تیار ہوتے ہوئے سمندری ماحول کے درمیان بحریہ کے مستقبل کا نقشہ ترتیب دینے کے لیے ایک اہم کام کرتا ہے۔یہ دفاعی صورت حال کی وضاحت،  طریقہ کار  کی عمدگی، تکنیکی اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے، کانفرنس ہندوستان کے سمندری مفادات کے تحفظ اور خطے میں ایک ذمہ دار بحری طاقت کے طور پر اس کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے بحریہ کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

*************

 ( ش ح ۔س ب ۔ رض (

U. No: 5634

 



(Release ID: 2011158) Visitor Counter : 58