وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

عسکری امور کا محکمہ آتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا پہل قدم کے موضوع پر تبادلہ خیال کے ایک دو روزہ پروگرام کا اہتمام کرے گا

Posted On: 03 MAR 2024 12:39PM by PIB Delhi

آتم بھارت اور 'میک ان انڈیا' پہل قدمی کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزارت دفاع کے تحت عسکری امور کا محکمہ، اگلے دو دنوں میں 4-5 مارچ، 2024 کو فوجی صدر دفاتر اور محکمہ دفاعی پیداوار، دفاعی صنعت کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک عمیق غور وفکر پر مبنی ایک پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ اعلیٰ سطحی بات چیت کے ذریعے مشاورتی اور شراکتی عمل سے حاصل کیا جانے والا قابل عمل راستہ مقامی طور پر اشیاء سازی کو تحریک فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دفاعی تحقیق و ترقی اور مینوفیکچرنگ ایکو نظام میں نجی صنعت کی شرکت کو بڑھانے کے طریقے اور ذرائع بھی وضع کرنے کے لیے اہم راستہ ہوگا۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان سیشن کی صدارت کریں گے، جبکہ دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارمانے کلیدی خطبہ دیں گے۔ اس تقریب میں چنوتیوں کی شناخت اور مسلح افواج کی دیسی بنانے کی کوششوں کو تقویت فراہم کرنے، امداد بہم رسانی سے متعلق مسائل کو حل کرنے، دفاعی تحقیق و ترقی اور مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم میں نجی شعبے کی شرکت کو تقویت دینے اور سب سے اہم مسلح افواج کے لیے رکھ رکھاؤ میں بہتری لانے ، سازو سامان کی مرمت اور بہتر بنانے سے متعلق سہولتوں جیسے وسیع تر موضوعات پر احاطہ کیا گیا ہے۔

آئی ڈی ایس ہیڈ کوارٹر اور ایس آئی ڈی ایم اس تقریب کے لیے معاون کا کردار  کر رہے ہیں اور اندرونِ ملک اشیاء کو فروغ دینے کی کوششوں کو مزید مضبوطی فراہم کرنے کے لیے اس تقریب میں وزارت دفاع، سروسز اور صنعت کے کلیدی نمائندوں کی شرکت ملاحظہ کی جائے گی۔ اس سے دفاعی شعبے میں اندرونِ ملک اشیاء سازی کے جذبو کو تحریک فراہم کرنے کے لیے ایک طے شدہ مدت کے لیے لائحہ عمل وضع کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5619


(Release ID: 2011051) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil