مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

وجئے واڑہ میں صفائی ستھرائی کی مہم


وجئے واڑہ سوچھ سرویکشن 2023 میں صاف ستھرے شہروں میں چھٹے نمبر پر ہے، اس کے ساتھ کوڑے سے پاک ریٹنگ میں 5اسٹار اور واٹر+ ٹیگ

Posted On: 01 MAR 2024 4:35PM by PIB Delhi

شہری صفائی ستھرائی کے مطلوبہ معیار کو یقینی بنانے میں اس کی سرشار اور ٹھوس کوششوں کے ثبوت کے طور پر، وجئے واڑہ میونسپل کارپوریشن (وی ایم سی ) نے سوچھ سرویکشن 2023 صاف ستھرے شہر کی درجہ بندی میں قابل ستائش  چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ ملین+ کی آبادی کے ساتھ، وجئے واڑہ کو تقریباً 4,000 صفائی اہلکار اور گیلے کچرے کے300  کارکنوں پر مشتمل ایک سرشار افرادی قوت کی مدد حاصل ہے اور تقریباً 520 ٹن یومیہ (ٹی پی ڈی ) فضلہ پیدا ہوتا ہے۔ کارپوریشن کے پاس پروسیسنگ کی جدید سہولیات ہیں جن میں ایک ایم آر ایف  پلانٹ اور خشک کچرے کے انتظام کے لیے ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ شامل ہیں۔ وی ایم سی کے پاس چھ ورمی کمپوسٹ پلانٹ، چار ونڈو کمپوسٹ پلانٹ اور ایک بائیو میتھینیشن پلانٹ ہے۔ اس نے ایک گھریلو مضر صحت اور سینیٹری ویسٹ پلانٹ بھی قائم کیا ہے۔ خاص طور پر، پھولوں کے فضلے، ناریل کے فضلے اور باغبانی کے فضلے کو پروسیس کرنے کے لیے پلانٹس نصب کیے گئے ہیں، جو مقامی اداروں کے فضلہ کے انتظام کے ہتھیاروں میں اضافہ کرتے ہیں، جس سے موثر پروسیسنگ ممکن ہو سکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035V9K.jpg

وی ایم سی نے ایک بائیو میتھینیشن پلانٹ لگایا ہے جس سے کم قیمت پر گیلے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے مؤثر طریقوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ بائیو میتھینیشن پلانٹ روزانہ 16 ٹن گیلے فضلے کو ٹھکانے لگاتا ہے۔ اس کے علاوہ، عوامی بیداری بڑھانے کے لیے، وی ایم سی  نے انٹیگریٹڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کے اندر ایک انفارمیشن پارک بنانے کا تصور کیا ہے۔ یہ معلوماتی پارک کارپوریشن کے صفائی کے اقدامات کو ظاہر کرتا ہے، جو اس کی قابل ذکر کوششوں کی تفصیلات فراہم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VILR.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R9G1.jpg

وجئے واڑہ 47 ٹی پی ڈی  کنسٹرکشن اینڈ ڈیمولیشن (سی اینڈ ڈی ) فضلہ پیدا کرتا ہے، جسے 200-ٹی پی ڈی  صلاحیت والے پروسیسنگ پلانٹ کو بھیجا جاتا ہے۔ کچرے کو اینٹوں اور پیور بلاکس میں تبدیل کر دیا جاتا ہے، جو رہائشی اور تجارتی علاقوں میں رکھے جاتے ہیں، جو سڑک پر دکانداروں کے لیے پیدل چلنے کی جگہیں اور منظم جگہیں مہیا کرتے ہیں۔ وی ایم سی نے بائیو مائننگ کے عمل کے ذریعے 2.5 لاکھ ٹن کچرے سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے اپنی پرانی ویسٹ ڈمپ سائٹس کو کامیابی سے ختم کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ، 25 ایکڑ کی دوبارہ حاصل کی گئی زمین کو دوبارہ پارک میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بقیہ علاقے کو ایک مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کے قیام کے لیے استعمال کیا گیا ہے، جس میں تھرماکول پروسیسنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040I1P.jpg

وجئے واڑہ میں ایس ایچ جی  خواتین کے زیر انتظام تین مستقل آر آر آر  مراکز ہیں، جو جمع کیے گئے کچرے کو میزوں، کرسیوں، ہینڈ بیگز اور مزید میں تبدیل کرتے ہیں۔ یہ ری سائیکلیبل مصنوعات مزید نجی خریداروں کو فروخت کی جاتی ہیں۔ شہریوں کو فضلہ/غیر استعمال شدہ اشیاء عطیہ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے وال آف مہربانی اور پلاسٹک کلیکشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005FXXM.jpg

وجئے واڑہ روزانہ تقریباً 132 ملین لیٹر گندا پانی پیدا کرتا ہے۔ اسے زیر زمین نکاسی آب کی پائپ لائن کے ذریعے جمع کیا جاتا ہے اور چھ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پی ز) پر مشتمل ایک نیٹ ورک کو بھیجا جاتا ہے اور ایک کو-ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ساتھ ایک ایس ٹی پی، جس کی مجموعی صلاحیت 140 ایم ایل ڈی  تک پہنچ جاتی ہے۔  صاف ستھرا بنائے گئے پانی کو زرعی آبپاشی، سڑک کی صفائی اور باغات کو پانی دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ نہروں سے مالا مال شہر کے طور پر، وی ایم سی  نے نہری بندوں سے 6000 ٹن فضلہ کو کامیابی سے ہٹایا ہے۔

وجئے واڑہ موثر کچرے کے انتظام اور صفائی کے طریقوں کی ایک روشن مثال کے طور پر کھڑا ہے، جس میں یو ایل بی  اور شہریوں کی مشترکہ کوششوں سے شہر کے صاف ستھرا اقدامات میں نمایاں تعاون کیا گیا ہے۔

********

  ش ح۔ا م ۔م ص ۔

U- 5582



(Release ID: 2010710) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi , Telugu