صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہندنے برہما کماری، اوڈیشہ کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کی

Posted On: 01 MAR 2024 6:09PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (یکم مارچ 2024) کٹک میں برہما کماری، اوڈیشہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان میں روحانی شعور پھیلانے کے لیے بہت سے روحانی اور مذہبی ادارے کام کر رہے ہیں۔ برہما کماریاں ہندوستان اور بیرون ملک میں عدم تشدد، امن، ہم آہنگی، بھائی چارے اور رواداری جیسی ابدی ہندوستانی اقدار کو بھی پھیلا رہی ہیں۔  انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ برہما کماری تنظیم دنیا بھر میں یوگا اور میڈیٹیشن کو عام کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج لوگ مادی لذتوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ خوشی کا مطلب صرف مادی خوشی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں حقیقی خوشی اسی وقت حاصل ہوسکتی ہے جب ہم اپنی مادی خواہشات کو محدود کر دیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ دھرم زندگی کا ایک طریقہ ہے اور برہما کماریاں لوگوں کو ان کی زندگی کے مقصد کا احساس دلانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ وہ علم کی روشنی پھیلا رہی ہیں اور لوگوں کو امن اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے میں مدد کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی تب ہی ہو سکتی ہے جب امن قائم ہو۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ انسان کو روحانیت کی راہ پر چلنے کے لیے اپنے دنیاوی فرائض چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صالح طرز زندگی کو اپنا کر اور دوسروں کی مدد کر کے لوگ خوش اور پرامن رہ سکتے ہیں۔

*******

ش ح۔ا گ ۔ ج

Uno-5593



(Release ID: 2010705) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia