امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکز نے ربیع مارکیٹنگ سیزن(آرایم ایس) 2024-25 اور خریف مارکیٹنگ سیزن (24-2023) کے دوران خریداری پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ریاستی فوڈ سکریٹریوں سے ملاقات کی
آر ایم ایس 2024-25 کے دوران گندم کی خریداری کا تخمینہ تقریباً 320-300لاکھ میٹرک ٹن ہے، کے ایم ایس 2023-24 (ربیع کی فصل) میں دھان کی خریداری کے لیے حد 100-90 لاکھ میٹرک ٹن ہے
Posted On:
29 FEB 2024 9:40AM by PIB Delhi
محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم نظام (ڈی ایف پی ڈی)، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم نظام کی وزارت، حکومت ہند نے 28فروری 2024 کو نئی دہلی میں ریاستی خوراک کے سکریٹریوں کی ایک میٹنگ کا اہتمام کیا تاکہ ربیع کی مارکیٹنگ سیزن (آر ایم ایس) 25-2024میں ربیع کی فصلوں کی خریداری اور خریف مارکیٹنگ سیزن(کے ایم ایس) 2023-24 میں خریداری کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ۔ ڈی ایف پی ڈی، حکومت ہند کے سکریٹری نے میٹنگ کی صدارت کی۔
خریداری پر اثر انداز ہونے والے مختلف عوامل جیسے موسمی حالات کی پیشین گوئی، پیداوار کے تخمینے، اور ریاستوں کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔ غور و خوض کے بعد، آئندہ آر ایم ایس 2024-25 کے دوران گندم کی خریداری کے تخمینے کی حد 300-320 لاکھ میٹرک ٹن طے کی گئی ہے۔ اسی طرح،کے ایم ایس 2023-24 (ربیع فصل) کے دوران دھان کی خریداری کے تخمینے کی حد 100-90لاکھ میٹرک ٹن طے کی گئی ہے۔
کے ایم ایس 2023-24 (ربیع کی فصل) کے دوران ریاستوں کے ذریعہ تقریباً 6.00لاکھ میٹرک ٹن موٹے اناج/جوار (شری انا) کی خریداری کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ فصلوں کے تنوع اور غذائی نمونوں میں بہتر غذائیت کے لیے موٹےاناج کی خریداری پر توجہ دیں۔
اس کے علاوہ تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے سپلائی چین آپٹیمائزیشن کے سلسلے میں اپنائے گئے اچھے طریقوں کا اشتراک کیا اور حکومت ہند کے اس ماحول دوست اقدام کے ذریعے سالانہ 16 کروڑ روپے کی بچت کا اشارہ کیا۔ اتر پردیش کی حکومت نے ای پی او ایس کو الیکٹرانک وزنی پیمانے کے ساتھ جوڑنے کے سلسلے میں کامیاب پہل کا اشتراک کیا جس نے استفادہ کنندگان کو ان کی حقدار مقدار کے مطابق اناج کی فراہمی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا ہے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے ریاستی ایم ایس پی کی خریداری کی درخواستوں کی ڈیجیٹل میچورٹی پر اپنا جائزہ مطالعہ پیش کیا۔ ریاستی حکومتوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ کے ایم ایس 2024-25 کے آغاز سے پہلے، خریداری کے نظام میں شفافیت اور کارکردگی لانے کے لیے، ایگری اسٹیک پورٹل کی معیاری اور بنیادی خصوصیات کے مطابق اپنی موجودہ ایپلی کیشنز کو اپنائیں یا ان میں بہتری لائیں۔
میٹنگ کے دوران، مقرر کردہ ڈپو سے فیئر پرائس شاپس تک غذائی اجناس کی نقل و حمل کے لیے سپلائی چین کو بہتر بنانے، پروکیورمنٹ سینٹرز میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے، اچھی ملنگ پریکٹسز اور اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) پر آن بورڈنگ فیئر پرائس شاپس سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس میٹنگ میں چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، ایف سی آئی، ریاستوں کے پرنسپل سکریٹری/سکریٹری (خوراک)، ہندوستانی میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے حکام، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود، نیشنل ایگریکلچر کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ اور نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے افسران نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ج ق ۔ع ن
(U: 5490)
(Release ID: 2009998)
Visitor Counter : 98