بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاراشٹر میں قابل تجدید توانائی پارکس کی ترقی کے لیے این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ نے مہاراشٹر اسٹیٹ پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ ہاتھ ملایا

Posted On: 28 FEB 2024 6:20PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ(این جی ای ایل) نے جو این ٹی پی سی لمیٹڈ کی ایک مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے، مہاراشٹر اسٹیٹ پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (مہاگینکو)کے ساتھ ریاست مہاراشٹر میں قابل تجدید توانائی پارکوں کے فروغ كی خاطر ایک مشترکہ منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔ مشترکہ منصوبے کے تحت قائم کی جانے والی کمپنی گیگا واٹ پیمانے پر قابل تجدید توانائی کے پارک تیار کرے گی اور مرحلہ وار اس پیمانے کے پروجیكٹ شروع کرے گی۔ یہ معاہدہ این ٹی پی سی کے صاف ستھری توانائی کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے اور توانائی کی منتقلی کی طرف حکومت ہند کی کوششوں میں ایک اور قدم ہے۔

مشتركہ منصوبے کے معاہدے پر 28 فروری 2024 کو نئی دہلی میں این ٹی پی سی ہیڈکوارٹر میں مہاگینکو كے ڈائریکٹر (پروجیکٹ) جناب ابھے ہارنے اور سی جی ایم (این جی ای ایل) جناب وی وی شیوکمار نے دستخط کیے۔ اس موقع پرسی ایم ڈی، این ٹی پی سی لمیٹڈ، جناب گردیپ سنگھ؛ سی ایم ڈی، مہاگینکو، ڈاکٹر پی انبالگن؛ ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، این ٹی پی سی لمیٹڈ اور چیئرمین (این جی ای ایل)، جناب کے ایس سندرم؛ سی ای او (این جی ای ایل)، جناب موہت بھارگاوا؛ اور سی ای او، این ٹی پی سی آر ای ایل، جناب راجیو گپتا، این جی ای ایل اور مہاگینکو کے دیگر سینئر حکام موجود تھے۔

این ٹی پی سی ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط پاور یوٹیلیٹی ہے جس کی کل انسٹال صلاحیت بشمول جے ویز اور ذیلی کمپنیاں تقریباً 74 گیگاواٹ ہے۔ اپنے قابل تجدید توانائی کے پورٹ فولیو کو بڑھانے کے ایک حصے کے طور پر "این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ" (این جی ای ایل) كو جو کہ ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے تشکیل دیا گیا  جو قابل تجدید توانائی کے پارکوں اور پروجیکٹوں كو شروع کرے گا۔ ان میں گرین ہائیڈروجن، انرجی اسٹوریج ٹیکنالوجیز اور چوبیس گھنٹے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں کاروبار  شامل ہیں۔

این ٹی پی سی گروپ کے پاس سال 2032 تک 60 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے کے اہمیت كے حامل پروجیكٹ ہیں۔ فی الحال اس کے پاس 3.4 گیگا واٹ آر ای  اور پائپ لائن کے تحت 22 گیگا واٹ سے زیادہ كی صلاحیت ہے۔ این ٹی پی سی مہاراشٹر اور ہندوستان کے ڈیکاربونائزیشن کے اہداف کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

مہاگینكو کے پاس تقریباً 13,170 میگاواٹ کی نصب صلاحیت ہے جس میں 9,540 میگاواٹ تھرمل، 2,580 میگاواٹ ہائیڈرو، 672 میگاواٹ گیس اور 378 میگاواٹ سولر پر مبنی پاور پلانٹ کی صلاحیتیں شامل ہیں۔

******

 

U.No:5482

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2009895) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu