بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی   ،   نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ نے ای ایل سی آر اے ایم اے  2025 کے آغاز پر  انڈین الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (آئی ای ای ایم اے ) کی ستائش کی

Posted On: 28 FEB 2024 5:47PM by PIB Delhi

انڈین الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (آئی ای ای ایم اے) ،  جو ہندوستان میں  الیکٹریکل اور انڈسٹریئل الیکٹرانکس اور اس سے منسلک آلات کے مینوفیکچررز کی اعلیٰ تنظیم ہے ،  نے باضابطہ طور پر ای ایل سی آر اے ایم اے کے 16 ویں ایڈیشن کا اعلان کیا ہے ،  جو دنیا کا سب سے بڑا الیکٹریکل شو ہے ۔  یہ شو دلی میں 22 سے 26 فروری 2025 تک منعقد ہونے والا ہے اور اس کا موضوع ہے ’’پائیدار مستقبل کے لیے توانائی کا دوبارہ تصور  کرنا‘‘۔  اس شو کا مقصد آلودگی سے پاک  ،  زیادہ لچکدار توانائی کے  ایک ماحولی نظام کے حصول کے لیے باہمی  بات چیت اور تعاون کو فروغ دینا ہے ۔  ای ایل سی آر اے ایم اے 2025 صنعت کے رہنماؤں ،  پالیسی سازوں ،  اور متعلقہ فریقوں کی میزبانی کرے گا تاکہ وہ جدید اختراعات ،  رجحانات ،  اور اس شعبے کی ترقی کو آگے بڑھانے والے حل تلاش کر سکیں۔

ای ایل سی آر اے ایم اے 2025 کے اعلان پر  انڈین الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (آئی ای ای ایم اے)  کی ستائش کرتے ہوئے بجلی نیز نئی اور قابل تجدید توانائی  کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ  ’’حکومت نے گزشتہ 9 سال کے دوران بجلی کی صلاحیت میں تقریباً 200 گیگا واٹ پیداوار کا اضافہ کر کے بجلی کے شعبے کو بجلی کی کمی سے  خاطر خواہ بجلی والے شعبے میں تبدیل کر دیا ہے ۔  ہم نے پورے ملک کو ایک متحد گرڈ سے جوڑ دیا ہے ،  جو 1,16,000 میگاواٹ بجلی ملک کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔  یہ تمام اقدامات ہندوستان کے مستقبل کو تقویت  فراہم کر رہے ہیں ۔  ای ایل سی آر اے ایم اے اس بات کا عکاس ہے کہ ہم مستقبل کو کس طرح  قوت بخش رہے ہیں ۔  مجھے ای ایل سی آر اے ایم اے 2025 کے لیے متعارف کرائے گئے نئے موضوعات کو دیکھ کر کافی  خوشی ہوئی ہے ۔  یہ موضوعات حکومت کے طویل مدتی نظریے اور اقدامات کی براہ راست حمایت کرتے ہیں جس میں پائیدار مستقبل کے لیے توانائی کا از سر نو تصور کرنے پر توجہ دی مرکوز کی گئی ہے ۔ ‘‘

شو کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ،  سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی  کے چیئر پرسن اور  وزارت بجلی  ،  حکومت ہند کے بحیثیت عہدہ سکریٹری جناب گھنشیام پرساد نے کہا کہ  ’’ای ایل سی آر اے ایم اے پوری طرح سے انڈسٹری کے ساتھ منسلک ہے ،  اور میں اس شو کو مستقبل کے طور پر دیکھتا ہوں ،  کیونکہ یہ ایک ایسے وقت میں  منعقد ہورہا ہے جب ہم توانائی کے روایتی  ذرائع سے توانائی کے غیر روایتی  ذرائع کی طرف منتقل ہونے کی راہ پر گامزن ہیں ۔  اور اس وقت اس صنعت کو  متعدد چیلنجز کا سامنا ہے ،   اس میں  موجودہ ٹیکنالوجیز کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ نئے اختراعی حل اور ٹیکنالوجیز کی موجودگی کو فروغ دینا اور اس کا مظاہرہ کرنا  جیسے امور شامل ہیں۔ ‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PXNG.jpg

انڈین الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (آئی ای ای ایم اے)   کے صدر جناب حمزہ عرشی والا نے صنعت کی رفتار کو تشکیل دینے میں ای ایل سی آر اے ایم اے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔  انہوں نے کہا کہ ’’آج ،  ہندوستان فخر کے ساتھ خود  کفالت کے ساتھ کھڑا ہے ،  عالمی سطح پر قیادت کرنے کے لیے تیار ہے ۔  ای ایل سی آر اے ایم اے 2025 ہمارے بجلی کے شعبے کو ’آل الیکٹرک مستقبل‘ کی طرف لے جانے کے لیے  پوری طرح تیار ہے ۔  ای ایل سی آر اے ایم اے 2023 کی شاندار کامیابی  کو دیکھتے ہوئے  ہم ای ایل سی آر اے ایم اے 2025 کے اور بھی زیادہ اہم  ،   بڑا اور  بہتر ہونے کی توقع کرتے ہیں  ۔ ‘‘

اس میں اضافہ کرتے ہوئے ،  آئی ای ای ایم اے   کے نائب صدر جناب وکرم گنڈوترا نے کہا کہ  ’’ای ایل سی آر اے ایم اے - 2025 ایک اہم شو ہونے جا رہا ہے ،  جس میں توانائی کی نئی شکلوں ،  بشمول گرین ہائیڈروجن ،     ڈیجیٹل انرجی ،  قابل تجدید ذرائع ،   الیکٹریکل وھیکل چارجنگ ،  انرجی اسٹوریج ،  فیول سیل ،  آرٹیفیشئل انٹیلی جنس اور  آئی او ٹی  کے دائرے میں جدید ترین مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی ایک متاثر کن صف کی نمائش ہوگی  ۔  16 ویں ایڈیشن میں 100 سے زیادہ   ممالک اور 10 سے زیادہ کنٹری پویلینز  کی شرکت کے ساتھ   20 بلین  امریکی ڈالر مالیت کے کاروبار کی توقع ہے ۔ ‘‘

شنائیڈر الیکٹرک انڈیا پرائیویٹ   لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او  جناب  دیپک شرما نے کہا کہ ’’ای ایل سی آر اے ایم اے 2025 کا آغاز کرنے کے لیے آئی ای ای ایم اے ٹیم کو مبارکباد ،  جو صنعت کے رہنماؤں اور پالیسی سازوں کو ایک ساتھ لانے ،  مکالمے کو فروغ دینے ،  اختراعی ٹیکنالوجیز کی نمائش اور معلومات کے اشتراک کو فعال کرنے کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم ہے ۔  آج کے پروگرام کے دوران صنعت کے ساتھیوں اور ماہرین کے ترقی پسند خیالات کو سن کر بہت اچھا لگا ۔ ‘‘

وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفارت خانے کے سفیر اسٹیفن ہیسلمین؛ فرانسیسی سفارت خانہ کے تجارتی کمشنر  ایرک فاجول اور شنائیڈر الیکٹرک انڈیا نے ای ایل سی آر اے ایم اے 2025 کا حصہ بننے کا عہد کیا ۔

*******

 

ش ح   ۔  م ع    ۔   ت ح

(U:  5480) 


(Release ID: 2009875) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu