کانکنی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی، کل اہم اور اسٹریٹجک معدنی بلاکس کی نیلامی کی دوسری قسط کا آغاز کریں گے
Posted On:
28 FEB 2024 4:35PM by PIB Delhi
کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی29 فروری2024 کو اہم اور اسٹریٹجک معدنیاتی بلاکس کی نیلامی کی دوسری قسط کا آغاز کریں گے۔ لانچ کی تقریب کے دوران، مالیاتی گرانٹس کے خطوط کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں اسٹارٹ اپس کو سونپے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پروگرام کے دوران جی ایس آئی کے لیے سالانہ صلاحیت سازی کا منصوبہ جاری کیا جائے گا۔
اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی نیلامی کی دوسری قسط کا آغاز
اہم معدنیات، ہمارے ملک کی اقتصادی ترقی اور قومی سلامتی کے لیے ضروری ہیں۔ ان معدنیات کی دستیابی کی کمی یا چند ممالک میں ان کے نکالنے یا پروسیسنگ کا ارتکاز سپلائی چین کی کمزوریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ مستقبل کی عالمی معیشت کا انحصار ان ٹیکنالوجیز سے ہوگا ،جو معدنیات جیسے لیتھیم، گریفائٹ، کوبالٹ، ٹائٹینیم اور نایاب زمینی عناصر (آر ای ای)پر منحصر ہیں۔ ہندوستان نے 2030 تک غیررکازی ذرائع سے مجموعی الیکٹرک پاور کی نصب شدہ صلاحیت کا 50فیصد حاصل کرنے کا عہد کیا ہے۔ توانائی کی منتقلی کا ایسا اہم منصوبہ، الیکٹرک کاریں، ہوا اور شمسی توانائی کے منصوبوں اور بیٹری اسٹوریج کے نظام کی مانگ کو بڑھانے کے لیے مقرر کیا گیا ہے، جس سے ان اہم معدنیات کے لیے مانگ میں اضافہ ہوگا۔
اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی بہت زیادہ مانگ ہے اور یہ مانگ عام طور پر درآمدات سے پوری کی جاتی ہیں۔ اہم معدنیات، قابل تجدید توانائی، دفاع، زراعت، دوا سازی، ہائی ٹیک الیکٹرانکس، ٹیلی مواصلات، ٹرانسپورٹ، گیگا فیکٹریوں کی تخلیق وغیرہ جیسے شعبوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔
حال ہی میں،17 اگست 2023 کو ایم ایم ڈی آر ایکٹ میں ایک ترمیم کے ذریعے، 24 معدنیات کو اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے طور پر نوٹیفائی کیا گیا۔ یہ ترمیم مرکزی حکومت کو ان معدنیات کی معدنی رعایت دینے کا اختیار دیتی ہے، تاکہ مرکزی حکومت ملک کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے ان معدنیات کی نیلامی کو ترجیح دے سکے۔ ان نیلامیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی، ریاستی حکومتوں کو ملے گی۔ اس کے بعد، اہم معدنیات کی رائلٹی کی شرحوں کو، نیلامی میں مزید شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے معقول بنایا گیا۔
بعد ازاں مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے 29 نومبر 2023 کو اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی نیلامی کی پہلی قسط میں20 اہم معدنیات کے بلاکس کا آغاز کیا۔
اہم معدنیات کے شعبے میں معدنیات کی تلاش اور ترقی کو تیز کرنے کے وژن کو برقرار رکھتے ہوئے وزیر موصوف نیلامی کی دوسری قسط کا آغاز کریں گے۔
ٹینڈر دستاویز کی فروخت کا آغاز 29 فروری 2024 سے ہوگا۔ معدنی بلاکس، نیلامی کی شرائط، ٹائم لائنز وغیرہ کی تفصیلات ایم ایس ٹی سی نیلامی پلیٹ فارم www.mstcecommerce.com/auctionhome/mlcl/index.jsp پر29 فروری2024 سے حاصل کی جائیں گی۔ نیلامی شفاف طریقے سے 2 مرحلے والے نیلامی کے عمل کے ذریعے آن لائن منعقد کی جائے گی۔ اہل بولی دہندہ کا انتخاب، ان کے ذریعہ بتائے گئے معدنیات کی قیمت کے سب سے زیادہ فیصد کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں اسٹارٹ اپس کو مالیاتی گرانٹس کے خطوط کی فراہمی
کان کنی کی وزارت، حکومت ہند 1978 سے کان کنی اور دھات کے شعبے میں بہت سے تحقیقی اداروں کے تحقیقی اور ترقیاتی منصوبوں (آر اینڈ ڈی)کو کانوں کی وزارت کے سائنس اور ٹیکنالوجی پروگرام (ایس اینڈ ٹی)کے تحت ان شعبوں میں حفاظت، معیشت، رفتار اور کارکردگی کے لیے فنڈ فراہم کر رہی ہے۔
حال ہی میں کان کنی کی وزارت نےکانکنی اور معدنات کے شعبے میں اسٹارٹ اَپس اور ایم ایس ایم ای کے کام میں تحقیق اور اختراع کی فنڈنگ کے لیے ایس اینڈ ٹی-پی آر آئی ایس ایم شروع کرکے سائنس اور ٹیکنالوجی پروگرام کے دائرے کو وسعت دی ہے،جس کا مقصد تحقیق و ترقی اور کاروباریت کے درمیان فرق کو ختم کرنا اور کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں مکمل ویلیو چین کے لیے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا ہے۔
کانوں کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت جواہر لعل نہرو ایلومینیم ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر، ناگپور ایک خودمختار ادارہ ہے، جسے ایس اینڈ ٹی-پی آر آئی ایس ایم کے لیے منصوبوں کو نافذ کرنے والی ایجنسی بنا دیا گیا ہے۔
ایس اینڈ ٹی-پی آر آئی ایس ایم15 نومبر 2023 کو شروع کیا گیا تھا تاکہ اسٹارٹس اَپ اور ایم ایس ایم ای کی طرف سے تجاویز کو مدعو کیا جا سکے۔ یہ پہلا موقع ہے جب وزارت اسٹارٹ اپس کو فنڈ فراہم کررہی ہے اور مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی 29 فروری 2024 کو پروگرام کے دوران منتخب اسٹارٹ اپس کو مالیاتی گرانٹس کے خطوط سونپیں گے۔
جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی)کے لیے سالانہ صلاحیت سازی کا منصوبہ (اے سی بی پی)
6000 سے زیادہ ملازمین کے ساتھ جی ایس آئی، معدنیات کی تلاش کے لیے خود انحصاری کے لیے بھارت کے سفر میں اہم ہے۔ مشن کرم یوگی بھارت کے تحت، صلاحیت سازی کمیشن نے مسابقت کو بڑھانے کی خاطر جیولوجیکل سروے آف انڈیا(جی ایس آئی)کے لیے سالانہ صلاحیت سازی کا منصوبہ (اے سی بی پی)تیار کیا ہے۔اے سی بی پی، تقریب کے دوران جاری کیا جائے گا۔
************
ش ح۔ ع ح۔ن ع
U. No.5474
(Release ID: 2009848)
Visitor Counter : 103