خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کل نئی دہلی میں’’پوشن اُتسو – غذائیت کا جشن منانے‘‘ پروگرام کا انعقاد کرے گی


خواتین  واطفال کی ترقی کی مرکزی محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اوربل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک صدر جناب بل گٹس اس پروگرام میں شرکت کریں گے

’پوشن اُتسوبک‘ کا اجراء کیا جائے گا، کارٹون اتحاد،ایم ڈبلیو سی ڈی کے ساتھ تعاون کے ذریعے پوشن کے مقصد کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کرے گا

Posted On: 28 FEB 2024 2:08PM by PIB Delhi

خواتین واطفال کی ترقی کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی)پوشن اُتسو کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، جو کارٹون اتحاد کے ذریعے اچھی غذائیت کی اہمیت پر اہم پیغامات کی تشہیر کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ اس سلسلے میں کل (29 فروری2024)کو نئی دہلی میں ایک تقریب منعقد ہونے والی ہے، جس کے دوران ’پوشن اتسو بک‘ کا اجراء ہوگا اور کارٹون اتحاد،ایم ڈبلیو سی ڈی کے ساتھ مل کر پوشن کے مقصد کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کرے گا۔

اس تقریب میں خواتین و اطفال  کی ترقی کی مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن(بی ایم جی ایف)کے شریک صدرجناب بل گیٹس کے علاوہ ایم ڈبلیو سی ڈی اور دیگر وزارتوں کے سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔

یہ پروگرام بچوں میں غذائی قلت سے نمٹنے اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کی کوششوں میں ایک سنگ میل ثابت ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔ اس سے توقع کی جاتی ہے کہ بچوں کو ان کے پسندیدہ کارٹون کرداروں اور دیگرآئی ای سی مواد کے ذریعے دلکش کہانی سنانے کے ذریعے مشغول کرکے غذائیت سے متعلق آگاہی میں انقلاب برپا کرے گا اور مطلوبہ غذائیت کے نتائج کے لیے ملک بھر کی کمیونٹیز میں مثبت رویے میں تبدیلی لائیں گے۔

 پوشن اُتسو کا مقصد خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت اور امر چتر کتھا کے درمیان تعاون کے ذریعے بچوں میں مجموعی غذائیت کی وکالت کرنے کے لیے مشہور کارٹون کرداروں کو بروئے کار لاناہے۔

ثقافتی ورثے اور روایتی غذائیت کے طریقوں کو فروغ دینے کے لیے، دین دیال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(ڈی آر آئی)کی طرف سے ایک’پوشن اُتسو بُک‘تیار کیا گیا ہے اور اسے بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی حمایت حاصل ہے۔ یہ کتاب ثقافتی، سماجی، اقتصادی اور سائنسی نقطہ نظر سے معلومات پیش کرتے ہوئے کھانے پر ایک اٹلس کے طور پر(رہنمائی) کام کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس کتاب کے ذریعے قدیم غذائیت کی روایات کو بحال کرنے، علم کے تبادلے اور بین نسلی سیکھنے کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ یہ کتاب ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے اور غذائی تنوع کی تعریف کے لیے ایک جامع ذخیرہ کے طور پر بھی کام کرے گی۔

************

 

ش ح۔ ع ح۔ن ع

U. No.5465


(Release ID: 2009789) Visitor Counter : 81