سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پسماندہ طبقات کے قومی کمیشن کے چیئرپرسن جناب ہنسراج گنگارام اہیر، نے کرناٹک حکومت کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ منعقد کی
Posted On:
28 FEB 2024 12:14PM by PIB Delhi
پسماندہ طبقات کے قومی کمیشن کے چیئر پرسن جناب ہنس راج گنگارام اہیر، نے تعلیمی ادارے اور ریاستی حکومت کے کنٹرول میں عوامی خدمات میں تقرریوں یا عہدوں کے لیے، ان میں کریمی لیئر کو چھوڑ کر،داخلے کے لیےبھارتی آئین کے آرٹیکل 15(4) اور 16(4) کے مقاصد کی خاطر او بی سی کی نمائندگی کو محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے فلاحی اقدامات کے موضوع پر ایک جائزہ میٹنگ طلب کی۔
کرناٹک پاور کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی سی ایل)کے منیجنگ ڈائریکٹر، کی جگہ حاضر ہونے والے افسر اور کرناٹک حکومت کے توانائی کے محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نے پندرہ دنوں کے اندر میٹنگ منعقد کرنے کا حلف نامہ دیا ہے اور سولہویں دن سے کے پی سی ایل ضلع چندر پور کے اہل افراد کو 4 لاکھ (چار لاکھ) فی ایکڑ معاوضہ کے طور پردینا شروع کرے گی۔ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے مطابق کم از کم اجرت اگست 2023 سے ادا کی جائے۔ اسےکے پی سی ایل کے اگلے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے میٹنگ سے پہلے رکھا جائے گا۔ چیکس کی ادائیگی26 فروری 2024 سے کی جائے گی اور ہر دس دن بعد تقرریوں کے بدلے ادائیگی کی جائے گی۔
قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات کے چیئرپرسن جناب ہنس راج گنگارام اہیر نے کہا کہ کرناٹک حکومت کے چیف سکریٹری نے انہیں جاری کردہ سمن کی جان بوجھ کر نافرمانی کی ہے۔ قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات کے چیئرپرسن نے ذاتی حاضری کے کافی مواقع فراہم کرنے کے باوجود کمیشن کے سامنے چیف سکریٹری، حکومت کرناٹک کی عدم حاضری پر شدید عدم اطمینان اور ناراضگی کا اظہار کیا۔
*****
ش ج۔ ش م۔ ج ا
U-No. 5459
(Release ID: 2009718)
Visitor Counter : 76