سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

‘‘سی ایس آئی آر-این ایم ایل اورکے اے ایم پی نےسائنس کی تعلیم میں جدید ترین سیکھنے کی تجرباتی تکنیکوں کے ساتھ ملک بھر میں 150سے زائد اساتذہ کو بااختیار بنایا’’

Posted On: 28 FEB 2024 10:46AM by PIB Delhi

27 فروری کو، ایک خصوصی آن لائن ٹیچر ٹریننگ پروگرام منعقد ہوا، جس میں ملک بھر کے مختلف اسکولوں کے 150 سے زیادہ اساتذہ کو شامل کیا گیا۔ پروگرام کا موضوع ‘ نصابی کتاب سے پرے،سائنس کی تعلیم میں تجرباتی تعلیم کو فروغ دینا’ تھا۔ یہ تقریب کے اے ایم پی کے پانچویں مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کے پروگرام کے طور پر منعقد کی گئی جو سی  ایس آئی آر-این ایم ایل کےاشتراک سے اساتذہ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ حصہ لینے والے اساتذہ جامع تربیتی سیشن میں مصروف ہیں جو کہ مضامین کے ماہرین کے ذریعہ منعقدکئے جاتے ہیں،جس میں  سائنس کی تعلیم کے مختلف جہتوں کا احاطہ کیاجاتا ہے۔

اس پروگرام کے ذریعہ اساتذہ کو ممتاز سائنسدانوں، ڈاکٹر سندیپ گھوش چودھری (سی ایس آئی آر-این ایم ایل میں میٹریل انجینئرنگ ڈویژن کے چیف سائنسدان اور سربراہ)، ڈاکٹر کے گوپالا کرشنا (سی  ایس آئی آر-این ایم ایل میں میٹریلز انجینئرنگ ڈویژن کے چیف سائنسداں) اور ڈاکٹر انیمیش جانا (سی ایس آئی آر-این ایم ا یل میں سینئر سائنسدان اور جگیاسا کے پی آئی ) سے بات چیت اور سیکھنے کا موقع ملا۔

سائنس دانوں نے اپنی پریزنٹیشن کے دوران مختلف موضوعات کا جائزہ لیا، جس میں سی ایس آئی آر-این ایم ایل کا ایک جامع تعارف پیش کیا گیا۔ انہوں نے خاص طور پر ایس آئی آر-این ایم ایل کے اندر اہم توجہ والے شعبوں پر روشنی ڈالی، جس میں مٹیریل، معدنیات، حکومتی سطح پر قومی ترجیحات، بنیادی اور ثانوی وسائل کا موثر انتظام وغیرہ شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UXKX.jpg

 

اپنی بصیرت انگیز گفتگو میں، سائنسدانوں نے جدید آلات متعارف کرائے جن کا مقصد سیکھنے کے تجربے کو بڑھانا تھا۔ انہوں نے مؤثر طریقے سےسیکھنے کے لیے حکمت عملیوں، اسمارٹ تدریسی طریقہ کار، اور تجرباتی سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے کلیدی تصورات کو واضح کرنے کے لیے مثالیں پیش کیں، بنیادی رنگوں کے تصور اور برقی مقناطیسی انڈکشن جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جس میں کنٹیکٹ لیس بجلی کی نقل و حمل کا دلچسپ پہلو شامل ہے۔

اس کثیر جہتی نقطہ نظر نے نہ صرف اساتذہ کی سمجھ کو وسیع کیا بلکہ طلباء کے لیے ایک متحرک اور پرکشش تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے لیے قابل قدر بصیرت بھی فراہم کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00272T9.jpg

 

سیشن کے اختتام پر، جناب انیکیت اروڑہ (آؤٹ ریچ کوآرڈینیٹر، کے اے ایم پی) نے سیشن میں موجود تمام مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس طرح کے پروگرام کی اہمیت کا بھی تذکرہ کیا اور یہ بھی بتایا کہ کے اے ایم پی کس طرح سے اس طرح کی تجرباتی تعلیم اساتذہ اور طلباء کی ہندوستان میں سائنس اور دیگر ترقیات میں گہری دلچسپی اور اسے سمجھنے کی کلید ہے۔

مزید برآں، انہوں نے اساتذہ کو آنے والی سرگرمیوں جیسے آن لائن نالج شیئرنگ سیشنز، طلباء کے لیے سائنسی سیر کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے لیے مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کے بارے میں آگاہ کیا تاکہ وہ مختلف سائنسی مضامین کو دریافت کریں،اور مختلف سائنسی شعبوں کے ساتھ مختلف ہندوستان میں لیبارٹریز/تحقیقاتی اداروں میں معروف سی ایس آئی آر میں ایک حقیقی دنیا کے ماحول میں شامل ہوں۔

سی ایس آئی آر این ایم ایل کے بارے میں

سی ایس آئی آر-نیشنل میٹلرجیکل لیباریٹری (سی ایس آئی آر این ایم ایل) ایک سرکردہ ہندوستانی تحقیقی ادارہ ہے جو معدنیات، دھاتوں اور مواد میں مہارت رکھتا ہے، جس میں سائنس، ٹیکنالوجی، صنعتی خدمات، اور انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دی جاتی ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے، سی ایس آئی آر این ایم ایل نے اپنے تحقیقی شعبوں کو متنوع بنایا ہے، جس میں ایکسٹریکٹو میٹلرجی، الوائے ڈیولپمنٹ، ریفریکٹری مٹیریل، زنگ سے گلنے کے عمل  کامطالعہ ، میٹلرجیکل عمل کی ریاضیاتی ماڈلنگ، معدنی تحقیق، جدید مواد، صنعتی اجزاء کی سالمیت کی تشخیص، سرفیس انجینئرنگ، اور دھاتوں کی پائیدارپیداوار شامل ہیں۔

کے اے ایم پی کے بارے میں

نالج اینڈ اویئرنیس میپنگ پلیٹ فارم، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ(این آئی ایس سی پی آر) اور صنعتی پارٹنر ایم/ایس نائسا کمیونی کیشن پرائیویٹ لمیٹڈ (این سی پی ایل) کی ایک پہل اورنالج الائنس ہے۔ یہ تخلیقی صلاحیتوں، بامعنی  طریقے سےسیکھنے، تنقیدی طورپڑھنے، اور سوچنے کی مہارتوں کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتا ہے جو طلباء میں موجود صلاحیتوں کو سامنے لاتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PTI6.jpg

 

************

 

ش ح۔ف ا۔ف ر

 (U: 5456)



(Release ID: 2009705) Visitor Counter : 292


Read this release in: English , Tamil , Hindi