عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

پنشن اور پنشن پانے والوں کی فلاح بہبود کے محکمہ کی ماہانہ ویبینار‘انوبھو ایوارڈیز اسپیک’ سیریز، نے، 100 سے زیادہ مقامات سےاپنے 16ویں ایڈیشن کو مکمل کرلیا ہے


فروری 2024 ماہانہ ویبنار سیریز میں انوبھو ایوارڈز جیوری سرٹیفکیٹ کے فاتح سی ایس ایس (ریٹائرڈ)جناب ششی کمار والیاتھن

آغاز سے لے کر اب تک 27 مقررین نے 16 ‘انوبھو ایوارڈیز اسپیک’ ایک ماہانہ ویبینار سیریز میں اپنے تجربات بتائے

Posted On: 28 FEB 2024 9:38AM by PIB Delhi

انوبھو ایوارڈ اسکیم ریٹائر ہونے والے ملازمین کو حوصلہ افزائی اور ترغیبات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے کہ وہ ہندوستان کی انتظامی تاریخ کو دستاویزی شکل دیتے ہوئے  ‘انوبھو پورٹل’ پر اپنے کیریئر کے تجربات کو پیش کریں۔ 2015 سے اب تک 54 انوبھو ایوارڈز اور 09 جیوری سرٹیفکیٹس دیے جاچکے ہیں۔

مرکزی حکومت کے ملازمین کوان کے  عزم، لگن اور جوش کے ساتھ اپنا فرض ادا کرنے کی  حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، ڈی او پی پی ڈبلیو نے نومبر 2022 میں ‘‘انوبھو ایوارڈیز اسپیک’’ماہانہ ملک گیر ویبینار سیریز کا آغاز کیا تھا تاکہ  اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں، مرکزی حکومت کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ اب تک 16 ویبنارز منعقد ہو چکے ہیں اوراس کے تحت  متنوع پس منظر اور تجربات سے تعلق رکھنے والے 27 مقررین نے شرکاء سے خطاب کیا ہے۔ اس ویبنار سیریز میں ملک بھر کے 500 سے زائد مقامات کے شرکاء شرکت کی ۔

سولہویں ویبنار کا انعقاد 27 فروری 2024 کو کیا گیا۔بھارتی حکومت کے ڈائریکٹر(ریٹائرڈ) جناب  ششی کمار والیاتھن، ڈائریکٹر انوبھو جیوری سرٹیفکیٹ فاتح  2023 نے اپنے کیریئر کے تجربات مشترک کیے ۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹریٹ کی آواز سیکشن آفیسر، انڈر سکریٹری، ڈپٹی سکریٹری کی نوٹنگ میں ملتی ہے۔ انہوں نے قوم کی تعمیر میں عوامی خدمت کے جذبے پر مزید روشنی ڈالی اور کہا کہ سرکاری ملازم کا عہدہ استحقاق اور اعتماد کا ہے، طاقت کا نہیں۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ہر کام کو قابل قدر سمجھیں اور یہ کہ محنت ہی بذات خود  انعام ہے۔

پنشن اور پنشن پانے والوں کی بہبود کے سکریٹری، جناب وی سرینواس نے جناب ششی کمار والیاتھن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جناب ششی والیاتھن نے مرکزی سکرٹریٹ میں قابل ستائش خدمات انجام دی ہیں اور ان کی شاندار خدمات کو انوبھو ایوارڈ2023 کے ذریعے تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے تجربات کو مشترک کریں۔ ‘انوبھو پورٹل’ پرہندوستان کی انتظامی تاریخ کو دستاویزی شکل دینے کیلئے  ویبنار میں ملک بھر کے 526 مقامات کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

 

*****

ش ج۔ ش م۔ ج ا

U-No. 5452



(Release ID: 2009668) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil