وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فرانسیسی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پیری شل، ہندوستان کے دورے پر

Posted On: 27 FEB 2024 5:10PM by PIB Delhi

فرانسیسی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پیری شل 27 سے 29 فروری 2024 تک ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ دورے کا آغاز 27 فروری 2024 کو قومی جنگی یادگار پر ایک پُرجوش گل دائرہ  چڑھانے کی تقریب سے ہوا، جہاں فرانسیسی جنرل نے ہندوستانی مسلح افواج کے شہدا ء  جانبازوں کو جنہوں نے قوم کے لیے عظیم قربانی پیش  کی، خراج عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد نئی دہلی کے ساؤتھ بلاک لان میں فرانسیسی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف کو رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد انہوں نے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے اور مسلح افواج کی دیگر اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات کی۔ انہوں نے خیالات کا تبادلہ کیا اور دونوں افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے سمیت مختلف معاصر امور پر تعمیری بات چیت کی۔

دورے کے دوران، جنرل آفیسر دفاعی صنعت کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے اور راجستھان میں پیناکا فائرنگ کے مظاہرے کا بھی مشاہدہ کریں گے۔ وہ جے پور میں سپت شکتی کمانڈ کا بھی دورہ کریں گے اور سینئر فوجی کمانڈروں سے بات چیت کریں گے۔ 29 فروری 2024 کو، جنرل پیری شل با وقار نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی) میں افسران سے خطاب کریں گے۔

جنرل پیری شل کا یہ دورہ دفاع، سلامتی اور ٹیکنالوجی میں اپنے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے فرانس اور ہندوستان کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ اس طرح کے دو طرفہ دورے اور دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان مختلف مشقیں مسلح افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں اور علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کو فروغ دینے کے لیے ان کی لگن کو تقویت دیتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/France113MV.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/FranceFMY6.jpeg

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ رب (

U. No.5424


(Release ID: 2009485) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil