سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے اڈیشہ کے کندھمال اور گنجم ضلع میں 26.96 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ-59 کو چوڑا اور مضبوط بنانے کے لیے 718.26 کروڑ روپے کی منظوری دی

Posted On: 27 FEB 2024 3:25PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر، جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اڈیشہ میں قومی شاہراہ-59 کے درینگبادی گھاٹ سیکشن ، جو کندھمال اور گنجم ضلع پر محیط ہے، کو چوڑا کرنے اور مضبوط بنانے کے لیے ، سالانہ منصوبے 2023-24 کے تحت 718.26 کروڑ روپئے کی تخصیص  کو منظوری دے دی گئی ہے۔  یہ پروجیکٹ مجموعی طور پر 26.96 کلو میٹر  کے بقدر طوالت پر احاطہ کرتا ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ درینگ بدی گھاٹ کا علاقہ فی الحال ایک تنگ  راہ داری اور  سب آپٹیمل جیومیٹرکس صورتحال کی  وجہ سے چنوتیوں کا سامنا کر رہا ہے، جس کے سبب مغربی اڈیشہ سے لمبے راستے کی گاڑیوں کو  نیشنل ہائی وے 59 کو بائی پاس کرنا پڑتا  ہے۔  ایک نمایاں سیاحتی مقام کے طور پر، خاص طور پر سردیوں میں، اس سڑک کی توسیع سے ہائی وے کا معیار بلند ہو گا ،  قومی شاہراہ 59 کے ساتھ تمام موسموں میں رابطے کی یقین دہانی ہوگی  اور حفاظتی انتظامات کو تقویت حاصل ہوگی۔

*******

ش ح ۔ اس  ۔ ت ح

(U:5418)



(Release ID: 2009404) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil , Telugu