عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے سول سروینٹس کے لیے صلاحیت سازی کا دوسرا پروگرام آج این سی جی جی، مسوری میں شروع ہوا


اس پروگرام میں ڈویژنل سیکرٹریز، اسسٹنٹ چیف سیکرٹریز، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈویژنل سیکرٹریز کے طور پر کام کرنے والے 40 سول سرونٹس شرکت کر رہے ہیں

دو ہفتے کے پروگرام کا مقصد سری لنکا کے سول سروینٹس (سرکاری ملازمین)  کو اگلی نسل کی مہارتیں فراہم کرنا ہے

Posted On: 26 FEB 2024 4:03PM by PIB Delhi

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) کے زیر اہتمام سری لنکا کے سینئر سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کا دوسرا پروگرام آج مسوری میں شروع ہوا۔ یہ پروگرام 26 فروری 2024 سے 8 مارچ 2024 تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ پروگرام میں سری لنکا کے 40 اعلیٰ سرکاری ملازمین شریک ہوں گے جو منجملہ دیگر کے  بطور ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، میونسپل سیکرٹریز، ڈویژنل سیکرٹریز، اسسٹنٹ ڈویژنل سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی لینڈ کمشنر، صوبائی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ چیف سیکرٹری، صوبائی اسپورٹ ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔ سری لنکا کے سینئر سول سروینٹس کی پہلی کھیپ نے 12 سے 17 فروری 2024 تک این سی جی جی کا دورہ کیا، 14 رکنی وفد کی قیادت وزیر اعظم جناب انورا دشانائیکے کے سکریٹری کر رہے تھے۔  این سی جی جی حکومت ہند کی وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے  انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے جو قومی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پرعوامی پالیسی اور حکمرانی میں عملی تحقیق، مطالعہ اور صلاحیت سازی کے لیے عہد بندہے۔

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) کے ڈائرکٹر جنرل اور انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے این سی جی جی کے آپریشنل فریم ورک اور مرکز کے قیام کے بعد سے حاصل کی گئی خاطر خواہ پیش رفت کا تعارف پیش کیا۔  اپنے خطاب میں، انہوں نے حکمرانی کے نئے معیارات (2014-2024) کے بارے میں گہری بصیرت فراہم کی، جس میں "زیادہ سے زیادہ گورننس - کم سے کم حکومت" پالیسی کے تحت شہریوں اور حکومت کو قریب لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانے میں مثالی کامیابی کو اجاگر کیا۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کے ذریعے عوامی شکایات کے ازالے جیسی قابل ذکر کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، جس میں عوام کے لیے فوائد پر زور دیا گیا۔ مزید برآں، ای-گورننس کے اہم فریم ورکس بشمول ای - انّت، نویش مسترا، اور سیوا سندھو، جو کہ جامع گورننس کے لیے ڈیجیٹل حل سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہندوستان کے عزم کو واضح کرتے ہیں، کو پیش کیا گیا۔  اس پروگرام کا بنیادی مقصد علم اور اختراعات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنا ہے جو کہ گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے ہندوستان میں نافذ کیے گئے ہیں۔ شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ ہندوستان کے کامیاب ای-گورننس ماڈلز کو تلاش کریں اور سری لنکا میں ان کی نقل تیار کریں اورپیدا ہونے والی تبدیلی کے اثرات کے امکانات پر زور دیا گیا۔

 ایک جائزہ پیش کرتے ہوئے ، ڈاکٹر اے پی سنگھ ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کورس کوآرڈینیٹر نے کہا کہ این سی جی جی ملک میں اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا اشتراک کر رہا ہے جیسے کہ زمین کا حصول، طرز حکمرانی میں تبدیلی، سب کے لیے مکان: ڈیجیٹل ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھانا، ساحلی علاقے کے خاص حوالے سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، پی ایم جن آروگیہ یوجنا،  سرکاری نجی شراکت داریاں، سوامیتوا اسکیم، جی ای ایم: گورننس میں شفافیت لانا، آدھار بنانا: گڈ گورننس کے لیے ایک ٹول، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، مدور معیشت  اور الیکشن مینجمنٹ وغیرہ۔ اندرا گاندھی فاریسٹ نیشنل اکیڈمی، مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا، اور مشہور تاج محل جیسے مشہور اداروں کے میدانی دورے سیکھنے کے تجربے کو مزید تقویت بخشتے ہیں، جو گورننس اور سماجی حرکیات کے بارے میں عملی بصیرت پیش کرتے ہیں۔

این سی جی جی نے ایم ای اے کے ساتھ شراکت داری میں، 17 ممالک یعنی  بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویت نام، نیپال، بھوٹان، میانمار، ایتھوپیا، ایریٹیا اور کمبوڈیا کے سرکاری ملازمین کو تربیت دی ہے۔ صلاحیت سازی کے پروگرام کی نگرانی ڈاکٹر اے پی سنگھ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کورس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر مکیش بھنڈاری، ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر اور این سی جی جی   کی  کلی طور پر وقف شدہ ٹیم کرے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LKDZ.jpg

 

*************

 

( ش ح ۔ ا ک۔ رب (

U. No.5380



(Release ID: 2009173) Visitor Counter : 57