صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ نے لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج کے 107 ویں سالانہ دن اور جلسۂ تقسیم اسناد میں شرکت کی

Posted On: 26 FEB 2024 1:27PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (26 فروری 2024) نئی دہلی میں لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج (ایل ایچ ایم سی) کے 107ویں سالانہ دن اور جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج میڈیکل سائنس صرف علاج تک محدود نہیں ہے۔ اس کا دائرہ بہت وسیع ہو گیا ہے۔ چوتھے صنعتی انقلاب کی وجہ سے فزیکل، ڈیجیٹل اور حیاتیاتی دائروں کے درمیان فرق کم ہو رہا ہے۔ مصنوعی حیاتیات میں کیے جانے والے نئے تجربات اورسی آر آئی ایس پی آر جین ایڈیٹنگ جیسی نئی تکنیک صدیوں سے جاری مسائل کا حل تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ لیکن ان ٹیکنالوجیز کے غلط استعمال کا مسئلہ بھی برقرار ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ طبی برادری اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں اخلاقیات اور اعلیٰ اقدار کے مطابق کام کرے گی اور ’ایک صحت‘ کے مربوط نقطہ نظر سے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ لوگ ڈاکٹروں کو بھگوان تصور کرتے ہیں ۔ ڈاکٹروں کو اس اخلاقی ذمہ داری کو سمجھنا چاہیے اور اس کے مطابق برتاؤ کرنا چاہیے۔ وہ حقیقی معنوں میں کامیاب ڈاکٹر یا نرسیں صرف اسی صورت میں ہوں گے جب ان کے پاس پیشہ ورانہ قابلیت کے ساتھ ساتھ ہمدردی، مہربانی اوررحم  جیسی انسانی اقدار ہوں۔ صحت کی دیکھ بھال کا ایک اچھا پیشہ ور ہونے کے لیے، ایک اچھا انسان بننا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے بھی کردار کے بغیر علم اور انسانیت کے بغیر سائنس کو گناہ قرار دیا ہے۔ اس لیے ان کا بنیادی مقصد پیسہ کمانا نہیں ہونا چاہیے، بلکہ’خود سے پہلے دوسروں کی خدمت‘ ہونا چاہیے۔

صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ایل ایچ ایم سی کے اعضاء کی پیوندکاری کے ریٹریول سنٹر کے طور پر رجسٹر کیا گیا ہے۔ لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج  نےاینٹی مائیکروبیل مزاحمت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جامع اینٹی بائیوٹک اسٹیورڈشپ پروگرام شروع کیا ہے۔ لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج  دیگر اداروں کے ساتھ مل کرآئی ڈرون پہل  کے تحت بلڈ بیگ کی ڈیلیوری پر بھی کام کر رہا ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ایل ایچ ایم سی نے حکومت ناروے کے ساتھ مل کر نیشنل ہیومن ملک بینک اور دودھ پلانے کا مشورہ دینے والا مرکز ’وتسلیہ – ماتری امرت کوش‘ قائم کیا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ مرکز ماں کا دودھ پلانے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور بچوں کی اموات کی شرح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

 صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

*****

U.No.5366

(ش ح –م ع  - ج ا)



(Release ID: 2009101) Visitor Counter : 67