وزارات ثقافت

تقریباً ایک لاکھ عقیدت مندوں نے بنکاک کے صنم لوانگ پویلین میں پگوڈاکے مقام پر مکھا بوچا پر  مقدس  یادگاروں کو سلام پیش کیا

Posted On: 25 FEB 2024 10:08PM by PIB Delhi

تھائی لینڈ کے لوگ بھگوان بدھ  اور ان کے دو شاگردوں کی مقدس یادگاروں  کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بنکاک پہنچ رہے ہیں، جنہیں بہار کے گورنر جناب راجندر وشواناتھ ارلیکر اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار  بنانے کی سربراہی میں 22 رکنی وفد کے ذریعے بھارت  سے یہاں لایا گیا ہے

24 فروری کو، مکھا بوچا تقریباً 1 لاکھ عقیدت مندوں نے صنم لوانگ پویلین کے پگوڈا میں مقدس  یادگاروں کوسلام پیش کیا،جس مقام پریہ یادگاریں رکھی  ہیں ۔

بھگوان بدھ کے چار مقدس پپارہوا  یادگاریں اور ان کے دو شاگرد اراہتا سری پترا اور اراہتا مودگلیانا 22 فروری کو تھائی لینڈ کے  بنکاک، یں 26 روزہ نمائش کے لیے پہنچے اور 23 فروری کو صنم لوانگ پاویل میں خصوصی طور پر بنائے گئے پگوڈا میں عوام کے دیدار کے لیے رکھے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-02-25at22.05.41OG04.jpeg

نمائش کے سفر نامے میں تھائی لینڈ کے متعدد مقامات کا دورہ شامل ہے، جس  کے تحت عقیدت مندوں اور شائقین کو یکساں طور پر ان قابل قدر فن پاروں کو سلام  پیش کرنے کی اجازت دی گئی ہے:

صنم لوانگ پویلین، بنکاک: 22 فروری 2024 - 3 مارچ 2024 (11 دن)

ہو کم لوانگ، رائل روجاپروک، چیانگ مائی: 4 مارچ 2024 تا 8 مارچ 2024 (5 دن)

واٹ مہا وانارام، اوبون رتچاتھانی: 9 مارچ 2024 - 13 مارچ 2024 (5 دن)

Wat MahaThat، Aoluek، Krabi: 14 مارچ 2024 - 18 مارچ 2024 (5 دن)

تھائی لینڈ میں ایک تاریخی اور روحانی طور پر افزودہ نمائش کے اختتام پر مقدس  یادگاروں کو 19 مارچ 2024 کو تھائی لینڈ سے ان کے متعلقہ گھروں کو واپس لے جایا جائے گا۔

*********

 (ش ح۔ش م۔ع آ)

U-5356



(Release ID: 2008985) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Telugu