وزارت آیوش
وزیر اعظم نے جھجر اور پونے میں دو ’آیوش پروجیکٹوں‘ کا افتتاح کیا
جھجر، ہریانہ میں سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی کا افتتاح
پونے، مہاراشٹر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی ’نسرگ گرام‘ کا افتتاح
Posted On:
25 FEB 2024 8:04PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وزارت آیوش کے دو اداروں کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا جو ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے مجموعی منظرنامے کو مزید فروغ دیں گے۔ جھجر، ہریانہ میں ’سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی‘ (سی آر آئی این) اور پونے، مہاراشٹرا میں ’نسرگ گرام‘ کے عنوان سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی (این آئی این) کا افتتاح کیا گیا۔
افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ "ہماری حکومت کی ترجیح بیماری سے لڑنے کی قوت مدافعت اور صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ ہم نے غذائیت پر زور دیا ہے۔ بیماریوں سے بچنے کے لیے یوگا، آیوروید اور حفظان صحت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ہم نے ہندستان کے روایتی اور جدید طریقہ علاج دونوں کو فروغ دیا ہے۔ آج مہاراشٹرا اور ہریانہ میں یوگا اور نیچروپیتھی سے متعلق دو بڑے اسپتالوں اور تحقیقی مراکز کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ گجرات میں روایتی طریقہ علاج سے متعلق ڈبلیو ایچ او کا ایک مرکز بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ ہماری حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ ہر فرد چاہے وہ غریب ہو یا متوسط طبقہ سے ہو، بچت کے ساتھ بہتر علاج حاصل کر سکے‘‘۔
آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، کلیانی، مغربی بنگال سے ورچوئل طریقے سے اس تقریب میں شامل ہوئے، جہاں ایمس کا وزیراعظم نے افتتاح کیا تھا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے نے ورچوئل طریقے سے اس پروگرام میں شرکت کی اور آیوش اور خواتین و اطفال کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی نے گجرات میں اس تقریب میں شرکت کی۔
سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی کی جگہ پر افتتاحی تقریب میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ دیورخانہ گاؤں میں اس ادارے کے لیے ایک سنہری موقع ہے کیونکہ ہمارے وزیر اعظم خود اس نیچروپیتھی سنٹر کا افتتاح کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے یوگا کو پوری دنیا میں پہچان دلائی ہے اور ہندوستانی طریقہ علاج کی طاقت اب پوری دنیا میں پھیل رہی ہے۔
مرکزی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی، جھجر (ہریانہ) آیوش کی وزارت کے زیراہتمام بنایا گیا ہے۔ یہ ایک اعلی سطحی یوگا اور نیچروپیتھی ریسرچ اور تعلیم کی سہولت ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے تیسرے درجے کا یوگا اور نیچروپیتھی ہیلتھ کیئر انفراسٹرکچر بنایا جائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ میں یوگا بلاک اور ڈائیٹ بلاک کے علاوہ او پی ڈی، ٹریٹمنٹ بلاک، اکیڈمک بلاک، ہاسٹل اور رہائشی بلاک کے ساتھ 200 بستروں کا اسپتال شامل ہے۔ 19 ایکڑ کا پروجیکٹ 63.88 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔
نسرگ گرام ایک 250 بستروں کا اسپتال ہے جس میں ملٹی ڈسپلنری ریسرچ اینڈ ایکسٹینشن سروس سینٹر کے ساتھ ساتھ ایک نیچروپیتھی میڈیکل کالج فار انڈر گریجویٹ (یو جی)/پوسٹ گریجویٹ (پی جی )/پیرا میڈیکل کورسز ہیں۔ کالج میں لڑکے اور لڑکیوں کا ہاسٹل، آڈیٹوریم، یوگا ہال، کاٹیجز پر مشتمل رہائشی اور غیر رہائشی سہولیات بھی ہیں اور مشہور گاندھی میموریل ہال بھی کیمپس کا ایک لازمی حصہ ہے۔ 25 ایکڑ پر مشتمل اس پروجیکٹ کی کل لاگت 213.55 کروڑ روپے ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی (این آئی این ) پونے میں اور سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی(سی آر آئی وائی این) دیورخانہ گاؤں، جھجر میں، روایتی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے ذریعے مجموعی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ ادارے حفظان صحت سے متعلق چیلنجوں، خاص طور پر غیر متعدی امراض (این سی ڈیز) کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے اور ان سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقوں جیسے ہائیڈرو تھراپی، مساج، کلینیکل نیوٹریشن، اور یوگا تھراپی کا استعمال کرتے ہیں۔ اپنے جدید ترین انفراسٹرکچر اور تعلیمی پروگراموں کے ساتھ، یہ ادارے افراد کو اپنی صحت اور تندرستی کو ترجیح دینے کا اختیار دیں گے۔
***********
ش ح۔ف ا - ج
UNO-5352
(Release ID: 2008972)
Visitor Counter : 63