وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 26 فروری کو بھارت ٹیکس 2024 کا افتتاح کریں گے


پورے ٹیکسٹائل ویلیو چین پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے وزیر اعظم کے ایف  5 ویژن، بھارت ٹیکس 2024 سے تحریک لے کر اس تقریب کا انعقاد

100 سے زائد ممالک کی شرکت کے ساتھ، یہ ملک میں منعقد ہونے والے ٹیکسٹائل کے اب تک کے سب سے بڑے عالمی تقاریب میں سے ایک ہے

اس تقریب کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں برآمدات کو بڑھانے میں بھی مدد کرنا ہے

Posted On: 25 FEB 2024 3:31PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 فروری کو صبح 10:30 بجے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں بھارت ٹیکس 2024 کا افتتاح کریں گے، جو ملک میں منعقد ہونے والے ٹیکسٹائل کے اب تک کے سب سے بڑے عالمی  تقاریب میں سے ایک ہے ۔

بھارت ٹیکس 2024 کا انعقاد 26سے29 فروری، 2024 تک کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کےایف  5ویژن سے متاثر ہو کر، اس تقریب میں فائبر، فیبرک اور فیشن فوکس کے ذریعہ غیر ملکیوں کے لیے ایک متحد ہ فارم ہے، جس میں ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں ہندوستان کی قابلیت کو اجاگر کرے گا اور عالمی ٹیکسٹائل پاور ہاؤس کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کی تصدیق کرے گا۔

گیارہ  ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں کے کنسورشیم کے زیر اہتمام اور حکومت کے تعاون سے بھارت ٹیکس 2024 کو تجارت اور سرمایہ کاری کے جڑواں ستونوں پر بنایا گیا ہے، جس میں پائیداری پر سب سے زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ اس  چار روزہ ایونٹ میں 65 سے زائد علمی نشستیں ہوں گی ، جن میں 100 سے زائد عالمی پینلسٹ اس شعبے سے متعلق مختلف مسائل پر گفتگو کریں گے۔ اس میں پائیداری اور سرکلرٹی کے لیے وقف پویلین، ایک 'انڈی ہاٹ'، مختلف موضوعات پر فیشن پریزنٹیشن جیسے انڈین ٹیکسٹائل ہیریٹیج، پائیداری، اور عالمی ڈیزائن، نیز انٹرایکٹو فیبرک ٹیسٹنگ زون اور مصنوعات کی نمائش بھی ہوں گی۔

بھارت ٹیکس 2024 میں پالیسی سازوں اور عالمی سی ای او، 3,500 سے زیادہ نمائش کنندگان، 100 سے زائد ممالک کے 3,000 خریداروں، اور 40,000 سے زیادہ کاروباری زائرین کے علاوہ ٹیکسٹائل کے طلباء، مشاہدین ، کاریگروں اور ٹیکسٹائل ملازمین کی شرکت متوقع ہے۔ تقریب کے دوران 50 سے زائد اعلانات اور مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے، ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید فروغ دینے اور برآمدات کو بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔ یہ وزیر اعظم کے خود انحصار بھارت اور وکست بھارت کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے  ایک  مزید اہم قدم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

5345



(Release ID: 2008959) Visitor Counter : 40