وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہند-جاپان مشترکہ مشق ’دھرما گارجین‘ کا راجستھان میں آغاز

Posted On: 25 FEB 2024 12:19PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج اور جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’دھرما گارجین‘ کے 5ویں ایڈیشن کا آج راجستھان کے مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں آغاز ہوا۔ یہ مشق 25 فروری سے 9 مارچ 2024 تک منعقد کی جائے گی۔

مشق ’دھرما گارجین‘ ایک سالانہ مشق ہے اور متبادل طور پر ہندوستان اور جاپان میں منعقد کی جاتی ہے۔ دونوں اطراف کا دستہ 40 اہلکاروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ جاپانی دستے کی نمائندگی 34ویں انفنٹری رجمنٹ کے دستے کر رہے ہیں اور ہندوستانی فوج کے دستے کی نمائندگی راجپوتانہ رائفلز کی ایک بٹالین کر رہی ہے۔

اس مشق کا مقصد فوجی تعاون کو فروغ دینا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب VII کے تحت نیم شہری ماحول میں مشترکہ کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے مشترکہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ اس مشق میں اعلیٰ درجے کی جسمانی فٹنس، مشترکہ منصوبہ بندی، مشترکہ حکمت عملی کی مشقوں اور ہتھیاروں کی خصوصی مہارتوں کی بنیادی باتوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اس مشق کے دوران کی جانے والی ٹیکٹیکل مشقوں میں عارضی آپریٹنگ بیس کا قیام، ایک انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی (آئی ایس آر) گرڈ کی تشکیل، موبائل وہیکل چیک پوسٹ کا قیام، ایک دشمن گاؤں میں محاصرہ اور تلاشی کی کارروائیوں کو انجام دینا، ہیلی بورن آپریشنز اور ہاؤس انٹروینشن شامل ہوں گے۔ مشق میں ہتھیاروں اور آلات کی نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں ’آتم نربھر بھارت‘ پہل اور ملک کی بڑھتی ہوئی دفاعی صنعتی صلاحیت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل توگاشی یوچی (Togashi Yuichi)، کمانڈنگ جنرل، مشرقی فوج، جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس بھی ”مشق دھرما گارجین“ کے موقع پر ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ جنرل آفیسر 3 مارچ 2024 کو مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کریں گے اور جنگی شوٹنگ کے مظاہرے، خصوصی ہیلی بورن آپریشن (ایس ایچ بی او) اور ہاؤس انٹروینشن ڈرل کا مشاہدہ کریں گے۔

’دھرما گارجین‘ کی مشق دونوں فریقوں کو حکمت عملی، تکنیک اور طریقہ کار سے متعلق کارروائیوں کے عمل میں اپنے بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے کے قابل بنائے گی۔ یہ مشق دونوں اطراف کے فوجیوں کے درمیان باہمی تعاون، دوستی اور شراکت کو فروغ دینے میں بھی سہولت فراہم کرے گی۔ اس سے دفاعی تعاون کی سطح میں اضافہ ہوگا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

 

 

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 5341


(Release ID: 2008801) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil