وزارت آیوش

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے گوہاٹی میں گورنمنٹ آیورویدک کالج اوراسپتال میں پنچ کرما سے متعلق مہارت کے سینٹر کا کیا

Posted On: 24 FEB 2024 6:51PM by PIB Delhi

آیوش اوربندرگاہوں، جہاز رانی اورآبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیرجناب سربانندسونووال نے آج یہاں ریاستی آیورویدک کالج اوراسپتال میں پنچ کرما سے متعلق مہارت کے ایک سینٹر کا افتتاح کیا۔ آیوش کے مرکزی وزیر نے کیمپس کے اندر تجدید شدہ  ریاستی فارمیسی کا بھی افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےجناب سربانند سونووال نے کہاکہ’’مجھے اس  بے مثال کالج کا ایک حصہ بننے پر بےحد خوشی ہو رہی ہے،جوآیوروید سے متعلق تعلیم فراہم کررہا ہے اور آیوروید کے بارے میں لاتعداد ماہرین تیارکر رہا ہے،ریاست کے مریضوں کی دیکھ بھال اور طبی شعبے کو تقویت دے رہا ہے۔ پنچ کرما سے متعلق اس نئے مہارت  کے سینٹر کے قائم ہونے کے ساتھ ساتھ تجدید شدہ ریاستی فارمیسی کے ساتھ یہ کالج ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے مزید اور پوری طرح لیس ہے، تاکہ آیوش عالمی فلاح و بہبود کی تحریک میں مضبوط تعاون دے سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XPK0.jpg

 

وزیر موصوف نے کہا کہ’’صحت مندی کی تحریک کی عالمگیریت کی قیادت یوگا کے ذریعے کی گئی،جس نے آیورویداوردوائی کی دیگر روایتی شکلوں کے بھرپور ورثے کو مزید برقرار رکھا۔ پنچ کرما - جسے جدید زندگی کا امرت سمجھا جاتا ہے - تناؤ کو کم کرنے اور جسم اور دماغ پراس کے منفی اثرات کو کم کرکے مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس مہارت کے سینٹر کے ساتھ طلباء اور ماہرین کو پنچ کرما کے بہترین طریقوں تک رسائی حاصل ہوگی،لیکن اس کا حتمی فائدہ ان مریضوں کو پہنچے گا، جو پنچ کرما کے بہت سے فوائدحاصل کرسکیں گے۔‘‘

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B5P2.jpg

 

آیوش کے وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی سنجیدہ کوششوں کی بدولت یوگا کو عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہوئی ہےاورآیوش نظام بھی عوام میں بڑے پیمانے پر مقبول ہواہے۔ آسام میں نئے آیورویدک کالج،آیورویدک اسپتال، صلاحیت سازی کے بڑے اقدامات جیسے ڈبرو گڑھ میں 100 بستروں والے یوگا اور نیچروپیتھی اسپتال کے ساتھ ساتھ آسام میں تقریباً 500 آیوش فلاحی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ہم نے پاسی گھاٹ اور شیلانگ میں آیوش اداروں میں بھی صلاحیت کو بڑھایا ہے،جس سے خطے میں آیوش سیکٹر کو مزید تقویت ملے گی۔

مرکزی وزیر کے ساتھ آسام حکومت کےصحت اورخاندانی بہبود کے وزیرکیشب مہانتا،مغربی گوہاٹی کے اسمبلی رکن رامیندر نارائن کلیتا، دسپورکے اسمبلی رکن اتل بورا، گوہاٹی ایسٹ کے اسمبلی رکن سدھارتھ بھٹاچاریہ سمیت دیگر معززین بشمول آیوش ماہرین، اعلیٰ حکام،اساتذہ اور طلبہ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

************

 

ش ح۔ح ا ۔ن ع

 (U: 5329)



(Release ID: 2008706) Visitor Counter : 36