وزارت آیوش

وزیراعظم کل پونے اورجھجر میں ’آیوش پروجیکٹوں‘ کا افتتاح کریں گے


مہاراشٹر کے پونےمیں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی ’نسرگ گرام‘ کا افتتاح:لاگت ہندوستانی روپے میں213.55 کروڑ روپے

ہریانہ کےجھجر میں’سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی‘کا افتتاح:لاگت ہندوستانی روپے میں 63.88 کروڑ روپے

Posted On: 24 FEB 2024 6:01PM by PIB Delhi

گجرات کےاپنے دورے کے دوران وزیراعظم جناب نریندرمودی 25 فروری کوآیوش کی وزارت کےدواداروں کابھی افتتاح کریں گے،جو ملک میں مجموعی صحت کی دیکھ بھال کے منظرنامے کو مزید فروغ دیں گے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی(این آئی این)کے زیرعنوان مہاراشٹر کے پونے میں ’نسرگ گرام‘اور ہریانہ کے جھجر میں’سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی‘(سی آرآئی این) کو وزیراعظم 25 فروری2024 کوورچوئلی طورپر قوم کے نام وقف کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001820W.jpg

نسرگ -این آئی این پونے

 

نسرگ گرام ایک 250 بستروں کا اسپتال ہے،جس میں انڈرگریجویٹ(یوجی)/پوسٹ گریجویٹ(پی جی)/پیرا میڈیکل کورسز کےلیے ایک نیچرو پیتھی میڈیکل کالج کے ساتھ  کثیر مقصدی تحقیقی اور توسیع خدمات کا مرکز ہے۔ اس کالج میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ہاسٹلز ، آڈیٹوریم، یوگا ہال، کاٹیجز پر مشتمل رہائشی اور غیر رہائشی سہولیات بھی ہیں اورمشہور گاندھی میموریل ہال بھی اس  کیمپس کاایک لازمی حصہ ہے۔ 25 ایکڑ پرمشتمل اس پروجیکٹ کی کل لاگت ہندوستانی روپے میں 213.55 کروڑہے۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی آیوش کی وزارت کےزیراہتمام بنائے گئے ہریانہ کے جھجر میں’سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ ایک اعلی سطحی یوگااورنیچروپیتھی ریسرچ اورتعلیم کی سہولت ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے تیسرے درجے کا یوگا اورنیچروپیتھی کا حفظان صحت کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جائے گا۔اس انسٹی ٹیوٹ میں یوگا بلاک اورڈائیٹ بلاک کے علاوہ او پی ڈی، علاج ومعالجہ کا بلاک،تعلیمی بلاک،ہاسٹل اور رہائشی بلاک کے ساتھ200 بستروں والااسپتال بھی شامل ہے۔ 19ایکڑ پر مشتمل اس  پروجیکٹ 63.88 کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PH1X.jpg

ہریانہ کے جھجر میں سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی

 

پونے میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی (این آئی این)اورجھجر کے دیورخانہ گاؤں میں سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی (سی آر آئی وائی این) روایتی حفظان صحت کے نظام کے ذریعےمجموعی حفظان صحت کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ ادارے ابھرتے ہوئے صحت کی دیکھ بھال کے چیلنجوں، خاص طور پر غیر متعدی امراض (این سی ڈی)کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کوروکنے اوران سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقوں،جیسے ہائیڈرو تھیراپی،مساج، کلینیکل نیوٹریشن اور یوگا تھیراپی کا استعمال کرتے ہیں۔ اپنے جدید ترین بنیادی ڈھانچےاورتعلیمی پروگراموں کے ساتھ یہ ادارے افرادکو بااختیار بنائیں گے ، تاکہ وہ اپنی صحت اور تندرستی کو ترجیح دے سکیں۔

 

************

ش ح۔ح ا ۔ن ع

 (U: 5325)



(Release ID: 2008662) Visitor Counter : 43