وزارت دفاع

وزیر دفاع نے 2023 ایشیائی كھیلوں اور ایشیائی پیرا گیمز میں تمغات جیتنے والے سروس ایتھلیٹس کے لیے مالی ترغیب منظور كیں


طلائی تمغہ جیتنے والے ہر ایتھلیٹ کو 25 لاکھ روپے، نقرئی تمغہ پانے والوں كو فی كس  15 لاکھ روپے اور کانسے كا تمغہ حاصل كے والوں كو دس دس لاکھ روپے ملیں گے

Posted On: 24 FEB 2024 10:02AM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ستمبر-اکتوبر 2023 میں چین کے ہانگزو میں منعقدہ 19ویں ایشیائی کھیلوں اور چوتھے ایشیائی پیرا گیمز میں تمغے جیتنے والے مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے مالی ترغیب کو منظوری دی ہے۔ ایشیائی کھیلوں اور چوتھے ایشیائی پیرا گیمز دونوں کے لیے طلاءی تمغہ جیتنے والوں کو فی كس 25 لاکھ روپے، نقرئی تمغہ جیتنے والے کو فی كس 15 لاکھ روپے اور کانسے کا تمغہ جیتنے والوں کو دس دس لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔

کئی سروس ایتھلیٹس نے کھیلوں میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔ وزیر دفاع نے ان کی واپسی پر انہیں مبارکباد دی اور ان کی شاندار کارکردگی کے لیے ان کی ستائش کی۔ انہوں نے 45 تمغہ جیتنے والوں کو نقد انعامات کی منظوری بھی دی تھی جن میں سات پیرا ایتھلیٹس بھی شامل تھے۔ ان 45 ایتھلیٹس نے ایشیائی كھیلوں میں 09 طلائی، 18 نقرئی اور 17 كانسے كے تمغے جیتے اور ایشیائی پیرا گیمز میں ایك طلائی، 04 نقرئی اور 02 كانسے كے تمغے جیتے۔

مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے وزارت دفاع کی طرف سے پہلی باراعلان کردہ ان مالی مراعات سے ان ایتھلیٹس کی پیرس اولمپکس گیمز 2024 کے کوالیفائنگ ایونٹس میں اور بھی بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے مزید حوصلہ افزائی ہو گی جس کے لیے وہ سرِ دست تیاری میں مصروف ہیں۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:5311



(Release ID: 2008565) Visitor Counter : 95