خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

 خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے سکریٹری  تعاون کے ممکنہ شعبوں کو تلاش کرنے کے لیے ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کے لیے وزارت کے ایکشن پلان کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں


ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 ستمبر 2024 میں نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا

Posted On: 23 FEB 2024 5:17PM by PIB Delhi

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں  (ایف پی آئی) کی سکریٹری محترمہ انیتا پروین نے کل یہاں انویسٹ انڈیا میں صنعت کے ساتھ گول میز بات چیت کی صدارت کی۔ میٹنگ کا بنیادی مقصد صنعت  کو ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کے اگلے ایڈیشن کے بارے میں مختصر طورپر مطلع  کرنا تھا جو 19 سے 22 ستمبر 2024 تک منعقد کیا جائے گا۔ بات چیت کے اس سلسلے کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کو ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کے لیے وزارت کے ایکشن پلان کے بارے میں آگاہ کرنا اور تعاون کے ممکنہ شعبوں کو تلاش کرنا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اہم ایگری فوڈ کمپنیوں کے سینئر نمائندوں نے اس گول میز اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اپنے کلیدی خطاب میں، سیکرٹری، ایم او ایف پی آئی  نے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں موجود ترقی اور وسیع مواقع کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت انتہائی متوقع ورلڈ فوڈ انڈیا ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد کر رہی ہے، جو پچھلے 2023 ایڈیشن کے مقابلے میں اس سے بھی بڑے پیمانے پر ہونے کا تصور کر رہی ہے۔ سکریٹری نے نئی دہلی میں 19 ستمبر سے 22 ستمبر 2024 تک ہونے والے میگا فوڈ ایونٹ میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کے لیے تمام کمپنیوں کو تہہ دل سے دعوت دی۔

 

اس کے علاوہ ، حصہ لینے والی کمپنیوں نے جوش و خروش کے ساتھ ورلڈ فوڈ انڈیا-2024 میں شامل ہونے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا، اپنی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کو مخصوص اسٹال کی جگہوں پر نمائش کے لیے اپنی تیاری کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ ، شرکت کرنے والی کمپنیوں نے منصوبہ بند ایونٹ سیشنز کے لیے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت کے ساتھ تعاون کرنے میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ قابل ذکر تجاویز اور آراء موصول ہوئیں اور ان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں  (ایف پی آئی) کی سکریٹری  نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیتے ہوئے اپنے خطبہ کا اختتام کیا کہ وہ اس تقریب کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ایک ساتھ آئیں اور تعاون کریں۔ انہوں  نے انفرادی طاقتوں کو بروئے کار لانے اور اسٹیک ہولڈرز کی متنوع رینج سے مضبوط شراکت داری اور مشغولیت کو فروغ دینے کے لیے اضافی مدد فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ  انوسٹمنٹ فیسی لی ٹیشن سیل (انویسٹ انڈیا) کو شرکت کی تفصیلات کو مستحکم کرنے کے لیے کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایات موصول ہوئیں۔

 

A group of people in a meetingDescription automatically generated

************

ش ح۔ ا م    ۔ م ش۔

 (U: 5303)



(Release ID: 2008451) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi , Telugu