کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت تجارتی مذاکرات میں جلد بازی نہیں کرتا، محتاط اور صلاحیت پر مبنی نقطہ نظر کی پیروی کرتا ہے:جناب پیوش گوئل
ہندوستان اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گا کہ ڈبلیو ٹی او کے رہنما اصولوں کو ڈبلیو ٹی او ایم سی 13 میں برقرار رکھا جائے:جناب گوئل
ڈبلیو ٹی او ایک منصفانہ اور مضبوط کثیر الجہتی تجارتی نظام کے لیے اہم ہے:جناب گوئل
ہندوستان ڈبلیو ٹی او میں کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم اور یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ طور پر بھی کام کرے گا: جناب گوئل
Posted On:
23 FEB 2024 4:15PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ حکومت تجارتی مذاکرات کو ختم کرنے میں جلدی نہیں کرتی ہے کیونکہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کئی سالوں سے ملک پر اثر انداز ہورہے ہیں اور وہ احتیاط اور صلاحیت پر مبنی نقطہ نظرکی پیروی کرتی ہے۔ رائسینا ڈائیلاگ 2024 میں ایک بات چیت کے دوران، وزیر نے کہا کہ ایف ٹی اے مذاکرات کے دوران اسٹیک ہولڈرز کی وسیع مشاورت، بین وزارتی میٹنگز وغیرہ کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایف ٹی اے منصفانہ، مساوی اور متوازن ہوں۔
آئندہ ہفتے ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی ڈبلیو ٹی او کی وزارتی کانفرنس 13 (ایم سی 13) کے لیے جناب گوئل نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او میں ایسے مسائل کو شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو عالمی تجارت کا حصہ نہیں ہیں اور ہندوستان اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گا کہ ڈبلیو ٹی او کے رہنما اصولوں کو برقرار رکھا جائے۔ وزیر نے ڈبلیو ٹی او ایم سی ز میں ماضی میں ہندوستان کے کردار پر روشنی ڈالی اور ضروری اصلاحات کے ساتھ تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ جناب گوئل نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او ایک منصفانہ اور مضبوط کثیر جہتی تجارتی نظام کے لیے اہم ہے۔
کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم (سی بی اے ایم) کے معاملے پر، جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان یورپی یونین (ای یو) کے ٹیکس کے نفاذ سے پریشان ہے اور وہ اس معاملے کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین کے اندر اٹھائے گا اور یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ طور پر اس مسئلے کو حل کرنے پر بھی غور کرے گا۔ اس کے علاوہ ، وزیر نے اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلایا کہ حکومت چیلنجوں سے آگاہ ہے اور اس چیلنج کو موقع میں تبدیل کرنے کے لیے کام کرے گی۔
جناب گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان عالمی ویلیو چینز کو اپنا کر اور خود انحصار بن کر دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلنے اور مسابقتی بننے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اختراع کرنے کی صلاحیت کے ساتھ بڑی گھریلو مارکیٹ ہندوستان کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین منزل بنائے گی۔ وزیر نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو انجام دینے، اصلاح کرنے اور تبدیل کرنے کے اقدامات کئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستان مضبوط معاشی بنیادوں کے ساتھ ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے۔ جناب گوئل نے کہا کہ فلاحی اسکیموں کا مقصد آخری میل پر مستفیدین تک پہنچنا ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے عوامی بہبود کے لیے غذائی تحفظ، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، رہائش، بنیادی ڈھانچے وغیرہ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ وزیر موصوف نے میک ان انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، پروڈکشن سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی ) اسکیموں وغیرہ جیسے متعدد اقدامات کا حوالہ دیا جنہوں نے ہندوستان کو تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت میں تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات بنیادی ڈھانچے اور مینوفیکچرنگ میں نجی اور عوامی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جس سے ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ معیشت بننے میں مدد ملے گی۔
************
ش ح۔ ا م ۔ م ش۔
(U: 5296)
(Release ID: 2008406)
Visitor Counter : 83