کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل چھتیس گڑھ میں ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹیڈ کے فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

Posted On: 23 FEB 2024 11:36AM by PIB Delhi

توانائی کے تحفظ کو مستحکم کرنے اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے  بھارت کے عزم کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی چھتیس گڑھ میں کوئلے کی وزارت کے تحت کول انڈیا کی ذیلی کمپنی ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹیڈ ( ایس ای سی ایل ) کے تین اہم فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کا  ورچوئل طریقے سے افتتاح کریں گے ۔  600 کروڑ روپے سے زیادہ  کی مالیت والے یہ پروجیکٹ  تیز تر، ماحول دوست اور موثر میکانائزڈ کوئلے کے انخلاء کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ایس ای سی ایل کے ڈپکا  علاقے میں واقع ڈپکا او سی پی کول ہینڈلنگ پلانٹ  ، ایک اہم پروجیکٹ ہے  ، جس کی لاگت 211 کروڑ  روپے  سے زیادہ  ہے ۔ 25 ایم ٹی  سالانہ  کوئلے کی ہینڈلنگ کی صلاحیت کے ساتھ، اس  پروجیکٹ میں  20000 ٹن کی اوور گراؤنڈ بنکر کی گنجائش اور 2.1 کلومیٹر طویل کنویئر بیلٹ ہے، جس سے فی گھنٹہ 4500 - 8500 ٹن کوئلے کی تیزی سے لوڈنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔  اس کے علاوہ ، یہ  پروجیکٹ  پِٹ  اور ریل سائڈنگز کے درمیان سڑک پر  کی جانے والی کوئلے کی نقل و حرکت کو کم سے کم کرکے ماحول دوست نقل و حمل کو یقینی بنائے گا ۔  اس طرح کاربن کے اخراج  میں کمی آئے گی ۔ اس سے نہ صرف ماحول کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ریک لوڈنگ کے وقت کو ایک گھنٹہ سے بھی کم کر کے آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔

ایک اور قابل ذکر پروجیکٹ  ایس ای سی ایل  کے رائے گڑھ  علاقے میں  چھل او سی پی  کول ہینڈلنگ پلانٹ ہے، جو 173 کروڑ سے زیادہ کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ سالانہ  6 ایم ٹی  کوئلے کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت کے ساتھ، اس میں ایک زیر زمین بنکر، 1.7 کلومیٹر پر  محیط   کنویئر بیلٹ اور 3000 ٹن کی صلاحیت والا سائلو شامل ہے۔

اس کے علاوہ ، ایس ای سی ایل رائے گڑھ  علاقے میں بارود او سی پی کول ہینڈلنگ پلانٹ، جسے سالانہ 10 ایم ٹی کوئلے کو ہینڈل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، 216 کروڑ  روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ 20000 ٹن  صلاحیت کے اوور گراؤنڈ بنکر اور 1.7 کلومیٹر کنویئر بیلٹ سے لیس، اس پروجیکٹ میں تیز رفتار لوڈنگ سسٹم ہے  ، جو فی گھنٹہ 5000-7500 ٹن کوئلہ لوڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو لوڈنگ کے عمل کو نمایاں طور پر ہموار کرتا ہے اور آپریشنل کارکردگی میں  تعاون فراہم کرتا ہے۔

پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے مطابق، ان پروجیکٹوں سے  ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے اور پورے خطے میں کوئلے کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کا عزم ظاہر ہوتا ہے ۔ مقامی روزگار کے مواقع پیدا کرکے اور موثر توانائی کی فراہمی کو یقینی بنا کر، یہ  علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماحولیاتی پائیداری کے اصولوں کو اپناتے ہوئے، فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی ( ایف ایم سی )  پروجیکٹ  سڑکوں کے ذریعے کوئلے کی نقل و حمل پر انحصار کو کم کرتے ہیں، اس طرح ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ ، سڑک کے حادثات اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرتے ہیں۔

 

******************************

 (ش ح –ا گ   - ع ا )

U. No. 5283


(Release ID: 2008309) Visitor Counter : 79