ریلوے کی وزارت

جناب انل کمار کھنڈیلوال نے رکن انفراسٹرکچر ، ریلوے بورڈ کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی

Posted On: 22 FEB 2024 5:29PM by PIB Delhi

جناب انل کمار کھنڈیلوال، جنرل منیجر ایسٹ سنٹرل ریلوے نے بیس فروری 2024 کو ریلوے کی وزارت میں ممبر انفراسٹرکچر ، ریلوے بورڈ اور ایکس آفیشوسکریٹری کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری سنبھالی ہے۔

جناب کھنڈیلوال انڈین ریلوے سروس آف انجینئرز کے 1987 بیچ کے افسر ہیں۔ انھوں نے ایم این آئی ٹی جے پور سے سول انجینئرنگ میں بیچلرز ڈگری لی ہے اور آئی آئی ٹی، روڈکی سے ایم ٹیک کیا ہے۔

پینتیس برس سے زیادہ کے گرانقدر پیشہ ورانہ تجربے کے ساتھ جناب کھنڈیلوال نے انڈین ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور دیکھ ریکھ میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔

اپنے کیرئر کے دوران انھوں نے متعدد اہم ریلوے تعمیراتی پروجیکٹوں کی نگرانی کی ہے۔ انھوں نے اپنے کیرئر کا آغاز نکسلیوں کی سرگرمیوں کے خطروں والے علاقے ساؤتھ سنٹرل ریلوے میں معاون انجینئر/ بیلام بلی میں کیا تھا اور اس کے بعد ایس سی آر ۔ ساؤتھ ریلوے، ریلوے بورڈ، شمالی ریلوے میں مختلف عہدوں پر ذمہداریاں ادا کیں۔

قابل ذکر ہے کہ انھوں نے باوقار یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کے لئے چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر /تعمیرات کے ور پر خدمات انجام دی تھیں اور دنیا کے سب سے بلند ریلوے برج کی تعمیر میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر / غیر محصول ریونیو، ریلوے بورڈ کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے جناب کھنڈیلوال نے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا اور 17-2016 میں نان فیئر ریونیو کے طور پر 10368 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی۔

ان کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ اس وقت بھی ہوا جب انھیں گتی شکتی ڈائرکٹریٹ ریلوے بورڈ میں فرسٹ پرنسپل ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ۔ اس پروجیکٹ میں انھوں نے بے نظیر کامیابی حاصل کی اور ہندوستانی ریلویز نے 23-2022 میں اب تک کی سب سے بلند ٹریک کو شروع کیا۔

اپنی پیشہ ورانہ حصولیابیوں سے بعید جناب کھنڈیلوال ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ کھیل کود کے میدان سے بھی جڑے رہے اور  اسٹیٹ لیول پر باسکٹ بال کھیل چکے ہیں۔ شمال ریلوے کے لئے اسپورٹس کے پریسڈینٹ کے طورپر ان کی رہنمائی میں ٹیم نے 22-2021 میں بہترین اسپورٹس کارکردگی کے لئے باوقار کول گولڈ کپ حاصل کیا۔

تازندگی سیکھنے کے عمل سے ان کی دلچپسی اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ انھوں نے اسٹریٹجک  منیجمنٹ پروگرام، آئی این ایس ای اے ڈی، سنگاپور ، آئی سی ایل آئی ایف ملائشیا اور انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) حیدرآباد میں اٹینڈ کئے۔ جناب کھنڈیلوال کئی باوقار اداروں کے معزز فیلو اور لائف ممبر بھی ہیں۔

*****

 

U.No:5259

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2008184) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi , Tamil