ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے کیرالہ میں انسانی وائلڈ لائف کے تنازعہ کی صورتحال کا جائزہ لیا
Posted On:
22 FEB 2024 2:26PM by PIB Delhi
حال ہی میں، ریاست کیرالہ، خاص طور پر وائناڈ ضلع میں انسانی وائلڈ لائف تنازعات کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔ صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے، حکومت ہند کے ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کرناٹک کے بانڈی پور نیشنل پارک (جو کہ وائناڈ سے ملحق ہے) اور کیرالہ کے وائناڈ کے سینئر افسران کے ساتھ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت اور وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ڈبلیو آئی آئی ) کے سائنسدانوں نے 21 اور 22 فروری 2024 کو خطے میں انسانی وائلڈ لائف تصادم کے مسئلے کا قریبی طور پر جائزہ لینے کے لیے فیلڈ کا دورہ کیا ۔
22 فروری 2024 کو، جناب یادو نے وائناڈ ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ، کلپٹہ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں جنگلات کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ایم او ای ایف سی سی اور وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے افسران موجود تھے۔
مرکزی وزیر نے اس مسئلہ پر عوامی نمائندوں بشمول جناب او آر کیلو ممبر قانون ساز اسمبلی، منانتھوادی، جناب آئی سی بالا کرشنن، ممبر قانون ساز اسمبلی، سلطان باتری، جناب ٹی صدیق، ممبر قانون ساز اسمبلی، کلپٹہ اور جناب شمشاد مراکڑ، ضلع پنچایت صدر وائناڈ کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ، میٹنگ میں چیف وائلڈ لائف وارڈن، حکومت کیرالہ، ضلع کلکٹر، وائناڈ ، پولیس سپرنٹنڈنٹ، وائناڈ ، محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف ، سیاحت اور مقامی خود کی حکومت، کیرالہ کے نمائندوں کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی ۔
اس کے بعد، مار ہوزے پورنیڈم، بشپ، مننت واڑی کے ڈائوسیز نے بھی مرکزی وزیر سے ملاقات کی اور خطے میں انسانی- وائلڈ لائف تنازعات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
تفصیلی بات چیت کے بعد، مندرجہ ذیل معلومات مرکزی وزیر برائے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، حکومت ہند نے فراہم کیں ۔
- سالم علی سنٹر فار آرنیتھولوجی اینڈ نیچرل ہسٹری (ساکون)، کوئمبٹور جو اب ڈبلیو آئی آئی کے تحت ہے، انسانی وائلڈ لائف تنازعات کو کم کرنے پر کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو جیسی ریاستوں کے ساتھ تعاون کرنے کے مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا ۔
- بین ریاستی رابطہ: تمام جنوبی ریاستوں کے درمیان جنگلی حیات کے مسائل پر بہتر تعاون، تال میل اور تعاون کی فوری ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے، بین ریاستی کوآرڈینیشن میٹنگیں بلائی جائیں گی اور وزارت ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی بین ریاستی کوآرڈینیشن میٹنگوں میں سہولت فراہم کرے گی۔
- iii. صلاحیت سازی: ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت ابتدائی وارننگ سسٹم، جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے استعمال اور جدید ٹریکنگ سسٹمز کے استعمال کے لیے صف اول عملے اور دیگرصف اول کے محکموں کی استعداد کار میں اضافے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔
- مالیاتی تعاون: وزارت ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی نے مالی سال 24 - 2023کے دوران ریاست کیرالہ کو مختلف اسکیموں کے تحت 15.82 کروڑ روپے کی مالی امداد کی منظوری دی ہے ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے تجویز کردہ آپریشنز کے مطالبے / سالانہ منصوبے کی بنیاد پر، مرکزی حکومت کیمپا کے تحت مالی تعاون اور دیگر اسکیموں کے لیے مخصوص ہاتھی پروف دیواروں اور ہاتھیوں کی آمد میں تخفیف کے لیے دیگر اقدامات پر غور کرے گی ۔
- کوریڈور مینجمنٹ پلاننگ: مرکزی حکومت وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ذریعے ، کیرالہ ، کرناٹک اور تمل ناڈو میں کوریڈور مینجمنٹ پلان کی تیاری میں مدد کرے گی ۔
- ہاتھی پروف باڑ: مخصوص جگہوں پر ہاتھی پروف باڑ بنائی جا سکتی ہے ۔ ریاستی حکومت کیمپا اور دیگر اسکیموں کے تحت مرکزی حکومت سے مالی امداد کی درخواست کر سکتی ہے ۔
- معاوضہ اور فوری ادائیگی میں اضافہ: مرکزی حکومت نے انسانی ہلاکتوں پر بطور معاوضہ مالی مدد کو 5.0 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10.0 لاکھ روپے کر دیا ہے ۔ بطور معاوضہ امدادی رقم کی ادائیگی ریاستی حکومت کو فوری طور پر اور شفاف طریقے سے کرنی ہوگی ۔ ریاست کو شفاف طریقے سے ایک مناسب طریقہ کار اور ضابطے تیار کرنے ہوں گے ۔
- انسانی وائلڈ لائف تنازعات کو کم کرنے کے لیے جنگلی جانوروں کو پکڑنے، نقل مکانی کرنے یا شکار کرنے کی اجازت کے بارے میں، وزیر موصوف نے بتایا کہ وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ، 1972 کی دفعہ 11 ریاست کے ریاستی چیف وائلڈ لائف وارڈن کو انسانی وائلڈ لائف تنازعات کو منظم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا اختیار فراہم کرتا ہے۔
*******
ش ح ۔ م ع ۔ ت ح
(U: 5249)
(Release ID: 2008071)
Visitor Counter : 79