وزارتِ تعلیم
جناب دھرمندر پردھان کا اے آئی ایم اے کے 68 ویں یوم تاسیس اور 18 ویں نیشنل مینجمنٹ ڈے کے موقع پر افتتاحی خطاب
ہندوستان 2027 تک تیسری سب سے بڑی معیشت والا ملک بن جائے گا اور اس سے ان گنت مواقع پیدا ہوں گے: جناب دھرمندر پردھان
Posted On:
21 FEB 2024 7:34PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب دھرمندر پردھان نے آج آل انڈیا مینجمنٹ ایسو سی ایشن (اے آئی ایم اے) کے 68 ویں یوم تاسیس اور اٹھارہویں نیشنل مینجنٹ ڈے کے موقع پر خطاب کیا۔ وزیر موصوف نے ان تمام صنعتی اکابرین کو مبارکباد پیش کی جنھوں نے مینجمنٹ میں بہترین کارکردگی ، عوامی خدمات اور لیڈر شپ میں ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔
اپنی تقریر میں جناب دھرمندر پردھان نے کہا کہ قوم کی تعمیر میں اجتماعی دانائی کو بروئے کار لانا چاہئے اور اسے اگلی نسل کو سونپا جانا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان 2027 تک تیسری سب سے بڑی معیشت والا ملک بن جائے گا اور اس سے بے پناہ امکانات پیدا ہوں گے۔

جناب دھرمندر پردھان نے کہا کہ ہمارے سامنے چیلنج یہ ہے کہ ہم ان مواقع کو حاصل کرنے کے لئے اجتماعی طور پر نقش راہ تیار کریں اور وکست بھارت کا مقصد حاصل کریں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اگلے پچیس برسوں میں ہندوستان کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ تعلیم سے لے کر معیشت تک ہر مثبت راہ ہندوستان سے نکلے گی۔ انھوں نے کہا کہ اے آئی ایم اے جیسے اعلیٰ ترین ادارے اپنے رول کی از سرنو تشریح کرسکتے ہیں اور عوام کو ہندوستان کے پورے امکانات کو بروئے کار لانے کے لئے ان کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ دولت پیدا کرتے ہوئے ہمیں ذمہ دار کاروبار اور عوام کی بہبود پر بھی توجہ مرکوز رکھنی چاہئے۔
******
U.No:5223
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2007833)
Visitor Counter : 95